ممبئی

کاروانِ امن و انصاف کی جانب سے بڑگاؤں ہاشم پور میں خواتین کے کامیاب میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جلگاؤں جامود:- (15 دسمبر) ذوالقرنین احمد
جلگاؤں جامود تحصیل کے بڑگاؤں ہاشم پور میں نوجوانوں کی تنظیم کاروانِ امن و انصاف کی جانب سے خواتین کے لئے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا –
اس میڈیکل کیمپ میں ماہر امراض نسواں ( لیڈیز ڈاکٹرز) نے خواتین کی صحت کی جانچ کی جس میں خصوصاً، پیشاب کے ذریعے حمل کی تشخیص، ذیابیطس کی جانچ، فوئٹل ڈاپلر کی مدد سے سات مہینے سے زائد حاملہ خواتین میں بچوں کے دلوں کی دھڑکن کی جانچ اور خواتین کے مختلف امراض کی تشخیص کی گئی اور انہیں مفت ادویات تقسیم کی گئی –
اس میڈیکل کیمپ کا انعقاد کاروانِ امن و انصاف کے نیشنل ورکنگ کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاکر خان نے کیا تھا – اس وقت انہوں نے کہا کہ اس طرح کے دیہی اور آدیواسی علاقوں میں جہاں بنیادی طبی سہولیات کا فقدان ہے اور جہاں حاملہ خواتین میں طبی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے کہیں خواتین میں خون کی کمی واقع ہو جاتی ہے اور اگر زچگی کے دوران خون کے زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے کہیں دفعہ زچہ کی موت واقع ہو جاتی ہے ساتھ ہی بلڈ پریشر کے بڑنے کی وجہ سے زچگی کے دوران جھٹکے آنا شروع ہو جاتے ہیں اس مختلف قسم کی پیچیدگیوں سے اس دوران گذرنا پڑتا ہے – اس لئے ان جیسے علاقوں میں اس طرح کے میڈیکل کیمپس کا انعقاد انتہائی ضروری ہے –
اس وقت بڑگاؤں کی سرپنچ محترمہ کستورا بائی ڈھولے، ان کے شوہر سپڑا ڈھولے، نائب سرپنچ زین اللہ خانصاحب،
پنچایت سمیتی جلگاؤں جامود کے سبھاپتی ونارے میڈیم اور گاؤں کے افراد کی بڑی تعداد اور کاروانِ امن و انصاف کے ممبران موجود رہے –
اس میڈیکل کیمپ میں دوسو 200 سے زیادہ خواتین کی جانچ کر کے انہیں دوائیں تقسیم کی گئی جن میں اکثریت غیر مسلم خواتین کی تھی – سرپنچ کے شوہر سپڑا ڈھولے نے کارواں کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کسی مسلم تنظیم کی جانب سے یہ پہلا کیمپ اس علاقے میں لیا گیا ہے اس کے لئے ہم آپ کے شکر گزار ہیں –

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close