ممبئی

اردو کارواں کا چوتھا عشرہ اردو 5 دسمبر سے 17 دسمبر 2020

ممبئی (پریس ریلیز ) اردو کارواں دس روزہ اردو فیسٹیول عشرہ اردو کے نام سے منعقد کرتا ہے اس بار بھی ان شاءاللہ چوتھا عشرہ اردو منعقد کرنے جارہا ہے، جس کے تحت مختلف مقابلے اسکول کی سطح پر آٹھویں تا دسویں جماعت،(ممبیء و مضافات) جو نیر کالج ڈی ایڈ کالج ڈگری(آل مہاراشٹر) اورپی جی (آل انڈیا) کے ہونگے ان مقابلوں کے لیے اردو ادب سے منسلک تمام اصناف سخن، غزل، نظم، افسانہ گوی، ڈرامہ نگاری، خطوط نگاری، مختلف علمی، ادبی و سماجی موضوعات پر تقریری مقابلے، اسکول کے طلباء کے لیے سیرت رسول پر مبنی تقریری مقابلے، تانیثی ادب، ترقی پسند تحریک پر مبنی مقابلہ اور اساتذہ کے لیے تقریری و غزل سرائی مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے جیتنے والے طلباء کو نقد انعام سے نوازا جائے گا انعام کی تفصیلات پروگرام کے اغراض و مقاصد کے لیٹر میں دے دی جائے گی. آپ تمام معزز اساتذہ و قارئین سے گزارش ہے کہ طلبہ کو ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کریں
عشرہء اردو کے پہلے دن کاافتتاحیہ پروگرام *
مرکزی موضوع……
مذہب نہیں زباں کا
مہمان خصوصی ہبھ ناتھ پانڈے (ممبیء یونیورسٹی)
مہمان اعزازی مولا بخش( صدر شعبہء اردو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) .
غزل سرای.. شبانہ شیخ
اور سدھانشو
وقت.. شام 6:30 بجے سے زوم پر
نوٹ… مزید تفصیلات کے لیے نیچے دیے گیے واٹساپ نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے.
فرید احمد خان صدر اردو کارواں
9967941228
شبانہ خان جنرل سیکرٹری اردو کارواں
9870924265

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close