ممبئی

مہاراشٹر: اورنگ آباد میں والدین اور نابالغ بیٹی کابے رحمی سے قتل، پولیس تفتیش میں مصروف

اورنگ آباد،28نومبر(آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے ایک گاؤں میں آج صبح ایک جوڑے اور ان کی نابالغ بیٹی کو تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے اس بارے میں معلومات دی ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس حملے میں جوڑے کا6 سالہ بیٹا زخمی ہوا ہے۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ جرم ایک شخص نے کیا تھا یا متعدد افراد نے مل کر اس کا ارتکاب کیا ہے۔ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ پیٹھن شہر سے قریب چار کلو میٹر کے فاصلے پرانا کاواسن گاؤں میں پیش آیا۔ یہ صبح کے چار بجے کے قریب ہوا۔پیتھن پولیس اسٹیشن کے اہلکار نے بتایاکہ اس خاندان کے چار افراد پر تیزدھاری دار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔اس حملے میں راجو نوارے (35)، ان کی اہلیہ اشوینی نوارے (30) اور ان کی بیٹی سیالی (10) کی موت ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جوڑے کے بیٹے سوہام کو چوٹیں آئیں اور ان کا اورنگ آباد کے اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close