ممبئی

کنگنا رونوٹ پر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا:میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا، اس پر بات کرنے کا وقت نہیں ہے

نئی دہلی،27 ؍نومبر( آئی این ایس انڈیا ) مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے کنگنا رناوت کے بارے میں جب پوچھا گیا تو مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ نے کنگنا رناوت کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے گریز کیا۔ ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ براہ کرم اسے چھوڑ دیں، میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ میرے پاس اس بارے میں بات کرنے کا وقت نہیں ہے۔کنگنا کے بارے میں جب سوال پوچھے گئے تو وزیراعلیٰ نے سیدھے الفاظ میں کہاکہ یہ ممبئی کے لوگوںکی توہین ہے اور لوگ اس پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ دراصل حال ہی میں کنگنا رونوٹ نے وزیر اعلی ادھوو ٹھاکرے اور شیوسینا کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کے علاوہ اس سے قبل انہوں نے ممبئی کو پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) جیسا بتایا تھا ۔ اس کے بعد ممبئی میٹروپولیٹن بلدیہ نے کنگنا رنوٹ کے بنگلے کو نوٹس دیتے ہوئے تعمیراتی کام کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا اور نوٹس دینے کے 24 گھنٹے کے ساتھ ہی بنگلے میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close