ممبئی

ٹی آر پی گھوٹالہ: ممبئی پولیس نے چارج شیٹ داخل کی

ممبئی24نومبر(آئی این ایس انڈیا) ممبئی پولیس نے منگل کے روزیہاں کی ایک عدالت میں مبینہ ٹی آر پی گھوٹالہ میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ پولیس کا کرائم انٹیلی جنس یونٹ (سی آئی یو) ٹیلیویژن ریٹنگ پوائنٹ (ٹی آر پی) کے مبینہ گھوٹالے کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس سلسلے میں مجسٹریٹ عدالت میں چارج شیٹ دائرکی گئی ہے۔ کرائم برانچ اب تک ری پبلک ٹی وی کے ڈسٹری بیوشن ہیڈسمیت 12افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔جعلی ٹی آر پی گھوٹالہ پچھلے مہینے اس وقت منظر عام پر آیا جب ریٹنگ ایجنسی براڈکاسٹ آڈوئین ریسرچ کونسل (بی اے آر سی) نے ’ہنسا ریسرچ گروپ‘کے ذریعہ ایک شکایت درج کی تھی جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ کچھ ٹیلی ویژن چینلز نے ٹی آر پی کے اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کی ہے۔اس کویہ ذمہ داری دی گئی تھی کہ وہ ناظرین کاڈیٹاریکارڈکرنے کے لیے پیمائش کاآلہ انسٹال کریں۔ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے گذشتہ ماہ دعویٰ کیاتھاکہ ریپبلک ٹی وی اور دو مراٹھی چینلز باکس سنیما اور فرضی مراٹھی ٹی آر پی کے ساتھ چھیڑ چھاڑمیں ملوث ہیں۔ تاہم ریپبلک ٹی وی اوردوسرے ملزمین نے ٹی آر پی سسٹم میں کسی بھی قسم کی غلطی اورچھیڑچھاڑسے انکارکیاہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close