ممبئی

دیوالی کے ہجوم کے بعدکورونامیں اضافہ : مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ نے کہا،آٹھ دس دن میں لاک ڈائون پرفیصلہ لیں گے

ممبئی 22نومبر(آئی این ایس انڈیا) دہلی کے بعدمہاراشٹرا میں کوروناکی تباہی بڑھنے لگی ہے۔حکومت نے بھی کوروناکی دوسری لہرکی پیشن گوئی کی ہے۔مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ دیوالی کے دوران بازاروں میں بھیڑ کی وجہ سے کورونا انفیکشن میں اضافہ ہواہے۔ انہوں نے کہاہے کہ آئندہ 8 سے 10 دن میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ، اس کے بعد لاک ڈاؤن کے حوالے سے مزیدفیصلہ لیاجائے گا۔ڈپٹی وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ دیوالی کے دوران صورتحال ایسی تھی جیسے ہجوم نے کوروناکومارڈالاہو۔ریاست میں اسکولوں کو شروع کرنے کے لیے متعدداصول بنائے گئے ہیں۔اجیت پوارنے کہاہے کہ دیوالی کے موقع پربہت ہجوم تھا۔ ہم نے گنیش چتروتی کے دوران بھیڑبھی دیکھا۔ ہم متعلقہ محکموں سے بات کر رہے ہیں۔ ہم اگلے 8-10 دن تک صورتحال کا جائزہ لیں گے اور پھر لاک ڈاؤن پرمزیدفیصلہ کیاجائے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close