ممبئی

ممبئی:  الحاج آفاق چودھری کی شکل میں مرکز المعارف نے اپنا ایک مخلص رفیق کھو دیا

ممبئی: 17/اکتوبر(ہندوستان اردو ٹائمز) موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے کسی کو مفر نہیں؛ لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کی وفات سے کسی فرد واحد کے بچھڑنے کا ہی غم نہیں ہوتا بلکہ پورے چمن کے بکھر جانے کاشدت سے احساس ہوتا ہے۔ ایسی ہی ایک باغ و بہار شخصیت محترم الحاج آفاق چودھری اب ہمار ے درمیان نہی رہے۔ (انا للہ و آنا الیہ راجعون)

اس حادثہ فاجعہ پر مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے چیئر مین حضرت مولانا بدر الدین اجمل القاسمی، ڈائریکٹر مولانا محمد برہان الدین قاسمی و دیگر ذمہ داران، اساتذہ اور طلباء بے حد رنجور ہیں اور اہل خانہ کو تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں۔

مرکز المعارف کے چئیر میں حضرت مولانا بدر الدین اجمل القاسمی نے اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا کہ مرحوم جناب الحاج آفاق چودھری صاحب ایک وفا شعار اور نیک دل انسان تھے۔ ملت کے لئے تڑپ آپ کو اپنے بڑوں اور بزرگوں سے ورثے میں ملی تھی۔ آپ پس پردہ ملت کی کامیابی و ترقی کے لئے بنائے گئےبہت سارے منصوبوں میں شامل ہی نہیں رہتے تھے بلکہ ایک فعال کردار ادا کرتے تھے۔ سیاست کے باب میں آپ کے مشورے اور انتظامی امور میں آپ کے فیصلے کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے اور مستقبل میں اس کی کمی ہم محسوس کرتے رہیں گے۔ مولانا نے مزید فرمایا کہ ہم نے چودھری صاحب کی شکل میں ایک زیرک مشیر ہی نہیں بلکہ ایک متحرک رفیق کو بھی کھو دیا ہے۔

مرکز المعارف کے ڈائر یکٹر مولانا محمد برہان الدین قاسمی نے اپنے گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ مرحوم کا وصال مرکز المعارف کا ذاتی نقصان ہے، اس ادارے کے لئے آپ کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ یہ آپ ہی کی شخصیت تھی جن کے ذاتی مکان سے 1994 میں مرکزالمعارف نے اپنا تاریخی سفر شروع کیا اور اس طو یل عرصے میں جبکہ مرکزی سینٹر ممبئی منتقل ہوگیا,آپ کی سرپرستی سے مرکزالعارف کبھی محروم نہیں ہوا۔ اس وقت بھی دہلی برانچ آپ کے مکان میں ہی قائم ہے۔

غم کی اس گھڑی میں مرکز المعارف کے تمام ذمہ دارن، اساتذہ اور طلباء نے مرحوم کے لئے ایصال ثواب کیا اور بارگاہ ایزدی میں مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات، جنت الفردوس میں اعلی مقام اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعائیں کیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close