ممبئی

مہاراشٹر :چار بچوں کا نامعلوم قاتل کے ہاتھوں بہیمانہ قتل

ممبئی /جل گاؤں،۱۶؍اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)موصولہ اطلاع کے مطابق مہاراشٹر کے جل گاؤں ضلع میں نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر چار بچوں کو کلہاڑی سے وارکرکے قتل کردیا۔ اس کی اطلاع پولیس حکام نے جمعہ کے روز دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ راویر تعلقہ کے گاؤں بورکھیڑاشوار میں کھیتوں پر بنائے گئے مکان میں بچے خون میں لت پت پائے گئے ہیں، حکام نے بتایا کہ بچوں کے والدین اس موقعہ پر کسی رشتہ کے انتقال کی تعزیت میں مدھیہ پردیش گئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ جب صبح کے وقت کھیت کا مالک کھیتوں پرو گیا تو اس نے چاروں بہن بھائیوں کو خون میں لت پت حالت میں دیکھا، ا س نے فوری طور پر گاؤں والوں کو بشمول پولیس کو اطلاع کردی۔انہوں نے بتایا کہ راویر پولیس موقع پر پہنچی اور سنگیتا 13 ، راہل 11، انیل 8 اورننی 6 کی لاشیں برآمد کیں ، جنہیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا ہے۔انہوں نے واقعہ کے تحت وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان معصوم بچوں کا کلہاڑی سے وار کرکے قتل کیا گیا ہے ، ان کے گلے پر گہرے زخم آئے ہیں۔ تاہم پولیس واقعہ کے تحت رپورٹ درج کرکے قاتلوں کا سراغ لگانے میں مصروف ہوگئی ہے ۔ وہیں دیہی باشندگان نے اس قاتلوں کو گرفتار کئے جانے کیلئے شدید احتجاج کیا ہے ۔خیال رہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کچھ لوگوں سے پوچھ گچھ کی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close