ممبئی

پال گھر کے ایس پی کو نئی تقرری مل گئی

پال گھر15اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) پال گھر کے سابق پولیس سپرنٹنڈنٹ گوراو سنگھ کو مہاراشٹر پولیس اکیڈمی ناسک کا سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع میں تین افراد کو زدوکوب کرنے کے واقعے کے بعد اسے مئی میں لازمی رخصت پر بھیج دیا گیا تھا۔ریاستی محکمہ داخلہ کے ذریعہ جاری کردہ ایک آرڈر کے مطابق ، سنگھ کو ناسک میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اکیڈمی مقرر کیا گیا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ 16 اپریل کودوسادھو اور ان کے ڈرائیور ، جو ممبئی سے سورت جارہے تھے کہ ایک کار میں بچے کے چور ہونے کے شبہے میں پال گھرکے گاؤں میں ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔اس وقت سنگھ ڈسٹرکٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ تھے۔ بعد ازاں انہیں لازمی رخصت پربھیج دیاگیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close