ممبئی

ہاتھرس اجتماعی عصمت دری کے مجرموں کو سرکار پھانسی دیں ,(فرحت خالد محسن) منتظمہ جماعت اسلامی ہند

بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو کا نعرہ ہوا کھوکھلا : شبانہ فردوس
مجرموں کو فوراً شرعی عدالت کے تحت سنگسار کی سزا دی جائے ۔ایڈوکیٹ کلپنا تریبھون
جالنہ13 اکتوبر (حافظ احمد )
اتر پردیش کےہترس گاوں میں والمیکی سماج کی لڑکی پر۱۴ ستمبر ۲۰ کو کچھ بدمعاش نے اجتماعی عصمت دری کی اور اس کو جان سے ختم کر دیاایسے تمام مجرموں کو سنگسار کی سزا دی جائے ایسے خیالات کا اظہار ایڈوکیٹ کلپنا تریبھون نے جالنہ کے کلکٹر کو محضر پیش کر تے ہوئے کہا ۔فرحت الفیہ منتظمہ ڈاکٹر خالد محسن مقامی جماعت اسلامی ہند جالنہ نے کہا کہ متاثرہ خاندانکوانصاف ملنا چاہئےاگر متاثرین کو بروقت انصاف نہیں ملتا تو عوام کا اعتماد ختم ہو جائے گا ۔اس لیے حکومت ہوش کے ناخن لے اور مجرموں پر کارروائی کریں ۔اور مرکزی حکومت کے نعرہ کو یاد کریں بیٹی پڑھاو بیٹی بچاو ۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی ہند حلقہ خواتین اور دیگر تنظیموں کے ساتھ آج کلکٹر کو محضر پیش کیا گیا ہیں محضر پر فرحت الفیہ ڈاکٹر خالد محسن مقامی ،ایڈوکیٹ کلپنا تریبھون،شبانہ فردوس،صبیحہ بیگم،سمینہ بیگم،سلیمہ بیگم،فوزیہ بیگم،عطیہ صدیقہ،مہجبین ،شبانہ انصاری وغیرہ کے دستخط ثبت ہیں ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close