ممبئی

شیوسینا کا طنز : کانپور انکاؤنٹر نے’انکاؤنٹر اسپیشلسٹ‘ یوپی حکومت کو بے نقاب کردیا

ممبئی،06 ؍جولائی ( آئی این ایس انڈیا ) شیوسینا نے کہا کہ کانپور انکاؤنٹر نے ’انکاؤنٹر اسپیشلسٹ‘اترپردیش حکومت کو بے نقاب کردیا ہے اور اس واقعے نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ریاست میں غنڈہ گردی ختم کرنے کے دعوے پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ کانپور میں ایک مڈبھیرمیں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ شیوسینا نے کہ اتر پردیش اب پولیس والوں کے خون سے داغدار ہے اور اس واقعے نے ملک کو حیران کردیا ہے۔گذشتہ ہفتے کانپور کے نواحی گائوں میں گینگسٹر وکاس دوبے کے بدمعاشوں نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سمیت 8 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیاتھا۔ اہم ملزم وکاس دوبے کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ خود دوبے مفرور ہے۔

[ads3]

شیوسینا نے کہا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ دوبے واقعہ کے بعد نیپال فرار ہوگیا ہے۔ نیپال کے ساتھ ہندوستان کا رشتہ ابھی بہتر نہیں ہے۔ کہیں ہندوستان کے لئے دوبے نیپال میں داؤد جیسا نہ ثابت ہو۔ اس خبر میں داؤد کا تذکرہ ان خبروں کے حوالے سے کیا گیا ہے جس میں یہ بتایا گیا کہ داؤد ابراہیم ہندوستان سے فرار ہونے کے بعد پاکستان میں مقیم ہے۔ شیوسینا نے کہاکہ کانپور میں پولیس اہلکاروں کے قتل نے انکاؤنٹر اسپیشلسٹ اترپردیش حکومت کو بے نقاب کردیا۔ کانپور میں اس واقعے نے چار دہائیوں قبل ناتھو پور میں ایک گروہ کے ہاتھوں مارے جانے والے پولیس اہلکاروں کی یاد دلائی۔حیرت کی بات یہ ہے کہ 40 سال گزرنے کے بعد بھی پولیس اہلکار مارے جارہے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close