ممبئی

ممبئی اور تھانے میں 100 ملی میٹر سے زیادہ ہوئی بارش : آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا امکان

ممبئی ،06 ؍جولائی ( آئی این ایس انڈیا ) ممبئی کے نواحی اور اس سے متصل تھانے ضلع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 ملی میٹر سے زادہ بارش ہوئی۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے روز ان علاقوں اور کونکن کے دیگر علاقوں میں بھی زبردست بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ تھانے بیلاپور انڈسٹریل علاقے میں واقع ویدھ شالہ میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 213.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

[ads1]

محکمہ موسمیات کے ممبئی برانچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے ایس ہوسالیکر نے کہا کہ ممبئی اور اس کے قرب وجوار میں شدید بارش ہوئی۔ وہیں تھانے اوراس کے مضافاتی علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 115.6 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ اگلے 24 گھنٹوں میں ممبئی، کونکن میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

[ads4]

ممبئی کے مغربی علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 116.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ جنوبی ممبئی کے کولابا میں 12.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پال گھر میں 60.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close