ممبئی

مہاراشٹر بی جے پی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی : نئی ایگزیکٹو سے دیویندر فڑنویس کے سارے ناقدین باہر

ممبئی4جولائی(آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹربی جے پی کے ایگزیکٹو میں اہم ردوبدل کیا گیا۔ نئی کمیٹی میں ان تمام ناموں کو ، جو سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کے حریف سمجھے جاتے تھے ، باہرکردیا گیا ہے۔ نئی کمیٹی سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ فڑنویس ابھی بھی ریاستی بی جے پی میں سب سے طاقتورلیڈر ہیں۔پنکجا منڈے کو نئی کمیتی میں کوئی جگہ نہیں دی گئی ہے۔

ایکناتھ کھڑسے ، ونود تاوڑے اورپرکاش مہتاکوکوئی عہدہ دینے کے بجائے خصوصی مدعوکیاگیاہے۔ ان پوسٹوں کو اہم نہیں سمجھا جاتا ہے اور ان کو کوئی حق نہیں ہے۔حالیہ دنوں میں ان لیڈروں نے دیویندر فڑنویس کے خلاف بالواسطہ یا بلاواسطہ تبصرے کیے ہیں۔ ان میں کھڑسے ، تاوڑے اور منڈے بہت ہی پرجوش لیڈر سمجھے جاتے تھے۔ 2014 کے اسمبلی انتخابات کے بعد دیویندر فڑنویس کے وزیراعلیٰ کے طور پر اعلان ہونے سے پہلے ہی اس دوڑ میں ایکناتھ کھڑسے ، پنکجا منڈے اور ونود تاوڑے کا بھی ذکرکیاگیاتھا ، لیکن پی ایم مودی نے فڑنویس کاانتخاب کیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close