ممبئی

ممبئی کے تاج ہوٹل کے باہر سیکیورٹی سخت: پولیس

ممبئی30جون(آئی این ایس انڈیا) کراچی اسٹاک ایکسچینج پرحملے کے بعدجنوبی ممبئی کے تاج ہوٹل کے باہر پولیس سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ منگل کوایک سینئرعہدیدار نے یہ معلومات دی ہیں۔کولابا کے علاقے میں واقع تاریخی تاج ہوٹل بھی 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے کے دوران پاکستانی دہشت گردوں کے نشانہ بنائے جانے والے مقامات میں شامل تھا۔

عہدیدار نے بتایاہے کہ پیرکے روز کراچی ایکسچینج پر حملے کے بعد ممبئی پولیس ہائی الرٹ ہے اور اس نے انسداد دہشت گردی کے اقدامات کو تیز کردیا ہے اورہوٹلوں اور دیگر حساس اداروں کے باہرسیکیورٹی بڑھا دی ہے۔تاہم پولیس نے ابھی تک ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ پاکستان کے ایک شخص نے اس ہوٹل کو کال کرکے دھمکی دی ہے۔عہدیدار نے بتایا ہے کہ پولیس چوکس ہے اورپولیس کافی تعداد میںتعینات کی گئی ہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close