ممبئی

بھونڈی میں کورونا سنٹر میں تبدیل کی گئی مسجد ، مریضوں کو مفت آکسیجن کی سہولت

ممبئی ،26 ؍ جون ( آئی این ایس انڈیا ) تھانے ضلع کے بھنڈی شہر کی ایک مسجد کو عارضی طور پر کورونا سینٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ جہاں مریضوں کو مفت آکسیجن مہیا کی جارہی ہے۔ مسجد کے منتظمین نے یہ اقدام انسانیت کو زندہ رکھنے کے لیے اٹھایا۔

جماعت اسلامی ہند (جے آئی ایچ) کے مقامی چیپٹرموومنٹ فار فار پیس اینڈ جسٹس اور شانتی نگر ٹرسٹ نے مکہ شانتی نگر علامے میں مکہ مسجد کو کورونا سینٹر میں میں تبدیل کردیا۔

جے آئی ایچ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ عارضی مرکز تمام برادریوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ آکسیجن سلنڈروں سے لیس پانچ بیڈوں کے علاوہ جے آئی ایچ انہیں ضرورت پڑنے پر مریضوں کے گھروں میں بھی مہیا کراتا ہے۔ ایک ریلیز کے مطابق اب تک بھیونڈی –

نظام پور بلدیہ میں کورونا کے 1332 سے زیادہ معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور 88 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close