ممبئی

مولانا نقیب الرحمن مظاہری صاحب کے انتقال پر جمعیۃ علماء ضلع اورنگ آباد کا اظہار تعزیت !

اورنگ آباد ۔ 10 جون 2020 (ذرائع) ۔
مولانا نقیب الرحمن مظاہری صاحب گلشن اطفال اردو اسکول میں دینیات کی تعلیم پڑھایا کرتے تھے اسی کے ساتھ مسجد محمدیہ التتمش کالونی میں امامت کے منصب پر بھی فائز رہ چکے تھے۔
مولانا نقیب الرحمن مظاہری صاحب "(63 /سال) کا بروز دو شنبہ دوران علاج ایم جی ایم ہوسپیٹل میں انتقال فرما گئے ۔انا للہ وإنا إلیہ راجعون ۔ مولانا صاحب گزشتہ کئی دنوں سے بیمارچل رہے تھے اور(ایم جی ایم ہوسپیٹل ) میں زیرعلاج تھے۔ گزشتہ 16 شوال؍ 1441ھجری بمطابق 8؍جون 2020 داعی اجل کولبیک کہا۔
مولانا نقیب الرحمن مظاہرہ صاحب نے پہلے بیت علوم مالیگاوں سے عالمیت کی اور اس کے بعد مظاہر علوم سہارنپور سے مکمل فراغت حاصل کی مولانا موصوف حضرت مولانا سید عاقل صاحب شیخ الحدیث مظاہرالعلوم سہارنپور کے خلیفہ مجاز بھی تھے۔
نیز حضرت مولانا عاقل صاحب مدینہ منورہ میں مشکات شریف اور ابوداؤد شریف کی شرہ پر کام انجام دے رہے تھے اس دوران حضرت مولانا مرحوم نے بطور خاص معاون اپنی خدمات انجام دی۔ اسی کے علاؤہ وہ حضرت مولانا زکریا صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ کے شاگرد بھی رہ چکے ہے۔
مظاہرالعلوم سہارنپور سے فراغت کے بعد مولانا نے مختلف مکاتب میں تقریبا پانچ سالوں تک تدریسی خدمات انجام دیں۔ اور وہ گلشن اطفال ہائی اسکول میں دنیات کی تعلیم پڑھایا کرتے تھے۔
آپ کاشمار اورنگ آباد کے نامور علماء اکرام میں ہوتا تھا۔
مولانا نقیب الرحمن صاحب کے انتقال پر قاری آمین الدین صاحب جنرل سیکرٹری جمعیتہ علماء مراٹھواڑا حافظ شیر خان صاحب ضلع صدر جمعیۃ علماء اورنگ آباد ، شیخ مجیب صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر, مفتی اعجاز صاحب قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء اورنگ آباد ایم ڈی کازم سیکرٹری جمعیتہ علماء اورنگ آباد ان تمام حضرات
نے اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف اورنگ آباد بلکہ علمی دنیاکے لئے بھی ایک عظیم خسارہ ہے۔
بارگاہ الٰہی میں دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ مولانا صاحب کو غریق رحمت فرمائے،قبر میں کروٹ کروٹ رحمت نازل فرمائے، اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے۔
پسماندگان ،متعلقین اور متوسلین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین ،ساتھ ہی جمعیۃ علماء کی یونٹوں، ذمہ داران مدارس، اءمہ مساجد اور عامۃ المسلمین سے مولانا صاحب کے بلندی درجات اور ایصالِ ثواب کے اہتمام کی درخواست کی ہے۔
*از: دفتر جمعیۃ علماء ضلع اورنگ آباد

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close