ممبئی

مہاراشٹر: چار گاڑیاں ہوئیںحادثے کا شکار، 17 افراد زخمی

ناسک،11 ؍مئی ( آئی این ایس انڈیا ) مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں پیر کی صبح ممبئی آگرہ قومی شاہراہ پر چار گاڑیوں کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد کم از کم 17 افراد زخمی ہو گئے۔ان میں سے ایک گاڑی میں مہاجر مزدورسوار تھے۔حادثے کی وجہ سے ہائی وے پر کچھ دیر کے لئے ٹریفک متاثر رہا۔ایک پولیس افسر نے کہا کہ صبح سات بجے یہ واقعہ ہوا۔مہاجر مزدوروں کو لے جا رہی ایک ٹیمپو نے چندواڑ کے قریب راہود گھاٹ پر ایک گاڑی کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔کار اس دوران اسپیڈ بریکر کی وجہ سے سست تھی۔اس دوران وہاں سے اسی سمت میں گزر رہے دو ٹرکوں نے کار اور ٹیمپو کی ٹکر سے بچنے کی کوشش کی اور سڑک کے ڈیوائڈرسے ٹکراگئے۔

افسر نے بتایا کہ معلومات کے مطابق 17 لوگوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں چندواڑ کے ایک دیہی اسپتال میں لے جایا گیا ہے۔ حالانکہ ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ ہر گاڑی میں کتنے لوگ سوار تھے۔افسر نے بتایا کہ اس حادثے میں گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ وہیں تین دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کی وجہ سے کچھ وقت کے لئے ہائی وے پر ٹریفک متاثر رہا۔بعد میں گاڑیوں کو وہاں سے نکالا گیا اور ایک راستے سے آمدورفت بحال کردی گئی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close