ممبئی

جمعیتہ علماء نالاسوپارہ کی طرف سے ضرورتمندوں میں راشن کٹ تقسیم !

ممبئی ۔ 22؍اپریل 2020 (ایاز احمد قاسمی) عالمی وباء ,کورونا وائرس سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن (تالہ بندی) ہےیوں سمجھئے پورا ملک تھم سا گیا ہے،ہر طرح کے روزگار بندہیں ،ہر عام وخاص بالخصوص غریب اور مزدور طبقہ انتہائی پریشانی کے عالم میں زندگی گزار رہا ہے۔

کرونا وائرس کی تباہی سے جوجھ رہے غریب اور مزدور پیشہ طبقہ کی امداد اور ہزاروں لاکھوں جانوں کی حفاظت ہمت اور جواں مردی کا کام ہے وائرس کا شکار ہونے کے خوف سے جہاں لوگ اپنے قریبی اور حساس رشتوں کی آخری رسومات اداکرنے سے گھبراتے اور بہانے بازی کرتے ہیں ایسے میں ضرورت مندوں کے بیچ جاکر ان کی ضرورت پوری کرنے سےواقعی قوت ایمانی اور خدمت خلق کا پتہ چلتا ہے۔

اللہ کے بےشمار بندے مختلف سماجی تنظیمیں اس کار خیر میں حصہ لے رہی ہیں الحمد للہ جمعیۃ علماء نالاسوپارہ اپنی سابقہ خدمات اور حسب عادت لوگوں کی خیر خواہی میں جڑی ہے ہزاروں لوگوں میں راشن کی کٹیں تقسیم کی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ سلسلہ لاک ڈاؤن کے ختم ہونے تک مرحلہ وار انشاء اللہ جاری وساری رہےگا۔ ابھی فی الحال پانچ سو راشن کٹ جمعیتہ علماء نالاسوپارہ(ارشدمدنی) کے پانچ حلقے انصاری نگر،اچولہ روڈ ،سنتوش بھون،سوپارہ گاؤں،وسئ پھاٹا کے ممبران کے توسط سے مستحقین تک پہونچایا جارہا ہے۔

مزید رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں 1000 راشن کٹیں اور رمضان کے آخری عشرے میں 1000 کٹیں تقسیم کی جائیں گی، ان سب کا مجموعی خرچ تقریباً دس لاکھ روپے ہوگا ۔قابل ذکر بات یہ ہےکہ حاجی اظہار اور انصاری نگر کے نوجوانوں نے یہ راشن کٹ تیار کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔

اللہ رب العزت صدر جمعیۃ پالگھر مولانا سرور مظاہری صدر جمعیۃ نالاسوپارہ حافظ الیاس ، مولانا عبدالصمد ،خالدکراری اور تمام کارکنان کی محنت اور کوشش کو قبول فرمائے آمین ۔اپنی امداد لوگوں تک پہونچانے کے لئے جمعیۃ علماء نالاسوپارہ(ارشدمدنی) کو اپنا تعاون پیش کریں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close