ممبئی

عزیز مکرم جناب مولانا نازش ہما قاسمی صاحب کو مولاناابوالکلام آزاد ایوارڈ مبارک ہو

ممبئی (ہندوستان اردو ٹائمز۔ ذرائع ) اعزاز و اکرام زندگی کا ایک اہم حصہ ہے، اس سے کام کرنے والوں کو حوصلہ ملتا ہے اور دوسروں کے لیے مثال، عزیز مکرم مولانا نازش ہما قاسمی نیشنل بیورو چیف بصیرت آن لائن اور سب ایڈیٹر ممبئی اردو نیوز نئی نسل کے پسندیدہ قلمکار ہیں، جنہوں نے اپنی منفرد تحریروں سے قارئین کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی ہے اور بالخصوص نوجوان نسل کے لئے مثال بن کر ان کو ایک راستہ دکھایا ہے، بالخصوص ان کے مشہور زمانہ کالم ہاں میں……. ہوں کے انوکھے طرز تحریر اور البیلے انداز نے تو سب کو ان کا دیوانہ بنادیا…
نازش ہما قاسمی صاحب کی بیباکانہ اور جراتمندانہ صحافت کی خدمات کے اعتراف میں ادارہ دعوۃ السنۃ ویلفیئر ٹرسٹ مہاراشٹرا نے 23 ویں کل ہند مسابقۃ القرآن الکریم منعقدہ حج ہاؤس ممبئی میں مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ انہیں معروف ملی و سماجی کارکن اور دارالعلوم وقف دیوبند کی مجلس مشاورت کے رکن جناب حافظ اقبال چونا والا کے ہاتھوں دیا گیا، اس موقع پر ملک بھر سے معروف و معزز علماء کرام و دانشوران عظام موجود تھے، امارت شرعیہ بہار کے سابق ناظم مولانا انیس الرحمن قاسمی، انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی، حج کمیٹی کے سی ای او جناب الحاج ڈاکٹر مقصود احمد خان صاحب، ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر، مصر ایمبیسی کے نائب قونصل جنرل وغیرہ بطور خاص موجود تھے، میں اس موقع پر جناب نازش ہما قاسمی صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اس ایوارڈ کی تفویض پر ادارہ دعوۃ السنۃ ویلفیئر ٹرسٹ مہاراشٹرا کے بانی وصدر حضرت مولانا محمد شاہد الناصری الحنفی صاحب مدظلہ العالی کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں…
اس موقع پر ہندوستان اردو ٹائمز کی پوری ٹیم مبارکباد پیش کرتی ہے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close