ممبئی

ممبئی میں جمعیت علماء ہند کے منتظمہ و تحفظ جمہوریت کانفرنس کی توقع سے زیادہ اپنے مقصد کے اعتبار سے کامیابی

ممبئی جالنہ ( شیخ احمد جالنوی) ممبئی میں ٢٢.٢٣ فروری کو دوروزہ جمعیت علماء ہند ارشد مدنی کے ارکان مرکزیہ و منتظمہ کا اجلاس حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم صدر جمعیت علماء ہند کی صدارت میں صابو صدیق مسافر خانہ میں دو دن چلتا رہا جس میں ملت اسلامیہ کے درپیش اہم مسائل مثلاً ملک میں جو سیاہ قانون سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے ضمن میں کھل کر گفتگو ہوئی، نیز ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں ہندو مسلمانوں میں باہم روابط کو فروغ دینے پر زور دیا گیا اس کے علاوہ جمعیت علماء اپنے وسیع تعلقات کی بنیاد پر مذکورہ تینوں قوانین کو ختم کرنے کےلئے حکومت کے اہلکاروں سے گفتگو کے ذریعہ کوشاں ہے،نیز فلسطین پر دشمنان اسلام کی جانب سے موجودہ ریشہ دوانیوں کی کھل کر مذمت کی گئی،نیز جمعیت علماء ہند موجودہ کالے تینوں قوانین کے سلسلہ میں جو بھی احتجاج اور دھرنے اندولن اور شاہین باغ قائم کئے جارہے ہیں ان کی تائید میں ہے ہم چاہتے ہیں کہ یہ تمام احتجاجات ہندو مسلمانوں دونوں ساتھ مل کر کریں صرف مسلمانوں کی جانب سے یہ نہ ہو، اور یہ پر امن طریقے سے کئے جائیں، جمعیت علماء ہند ان کے ساتھ کھڑی ہے، کل ٢٣ فروری کو شام میں ممبئی کے تاریخی میدان آزاد میدان میں تحفظ جمہوریت کانفرنس کامیاب طریقہ سے منعقد ہوئی جس میں مسلمانوں کے علاوہ ہندو سماج کے ذمہ داران نے شرکت کی مثلاً جسٹس کولسے پاٹل، جتندر اوہاڑ،وغیرہ نے صرف شرکت کی بلکہ اپنے قیمتی خیالات کا اظہار بھی کیا، مولانا عبد العلیم فاروقی اور مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی نے مشترکہ طور پر کانفرنس کی کاروائی چلائ، ملک کی مقتدر شخصیات نے بڑی تعداد میں اپنی شرکت درج کی اور حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم نے اپنے صدارتی جاندار ایک گھنٹہ کی تقریر سے لاکھوں شرکاء کانفرنس کا دل موہ لیا، علاقے مرہٹواڑہ سے تمام اضلاع کے صدور اور ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی قابل ذکر افراد میں مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی صدر جمعیت علماء مرہٹواڑہ، مولانا سید نصراللہ حسینی سہیل ندوی نائب صدر جمعیت علماء مرہٹواڑہ، قاری عبدالرشید صاحب حمیدی ناظم تنظیم جمعیت علماء مرہٹواڑہ، حافظ عبد العظیم صاحب صدر جمعیت علماء اور نگ آباد، حافظ شیر خان صاحب، مولانا عیسیٰ خان کاشفی خازن جمعیت علماء، حافظ عبد الحفیظ صدر جمعیت علماء ضلع ناندیڑ، حافظ جاوید ناندیڑ، ذاکر صدیقی بیڑ،قاضی رفیق ناندیڑ، حافظ محمد سلیم ملی ناندیڑ،قاری اسرائیل صدر جمعیت علماء لاتور،حافظ اقبال انصاری اورنگ آباد،حافظ سید عیسیٰ نورانی پربھنی،مولانا غلام مصطفی رشیدی، مفتی اسماعیل قاسمی عثمان آباد مولانا اعجاز خان بیتی صدر جمعیت علماء ضلع ہنگولی ان سب اضلاع سے ارکان مرکزیہ ومنتظمہ نے بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء منتظمہ کے اجلاس کے قیام و طعام کا انتظام صابو صدیق مسافر خانہ اور حج ہاؤس ممبئی میں کیا گیا تھا، تمام انتظامات قابل تحسین وتعریف تھے،

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close