ممبئی

ممبئی : پولیس اہلکار نے جان پر کھیل کر لڑکی کی جان بچائی

ممبئی،06؍مئی (ہندوستان اردو ٹائمز) ممبئی کے وڈالا میں پولیس کانسٹیبل نے جان پر کھیل کر لڑکی کی جان بچائی۔ کانسٹیبل میور پاٹل نے زخمی ہونے کے بعد بھی ملزم کو پکڑے رکھا ۔ موقع پر موجود دیگر پولیس اہلکاروں نے بھی چستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 4 مئی کو نصف شب میںوڈالا کے برکت ناکہ پر ایک نوجوان خاتون پر اچانک چاقو سے حملہ کیا گیا۔ لڑکی کی چیخ و پکار سن کر قریب ہی بستی میںموجود کانسٹیبل میور پاٹل نے دوڑ کر لڑکی کو ملزم کے چنگل سے چھڑایا ، اس کے بعد ملزم نے کانسٹیبل پر بھی چاقو سے حملہ کیا، لیکن اس کی پرواہ کیے بغیر کانسٹیبل میور پاٹل نے اسے پکڑ لیا۔

اس دوران ان کے ہاتھ سے خون جاری رہا۔ فوری طور پر وہاں موجود دیگر پولیس اہلکار بھی پہنچ گئے اور ملزم کو ڈنڈے سے مار کر گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق لڑکی اور ملزم انیل بابر آپس میں پیار کرتے تھے تاہم لڑکی کے گھر والوں نے شادی سے انکار کردیا تھا جس کے بعد لڑکی نے ملزم سے بات کرنا بند کردیا جس پر ملزم نے اسے قتل کرنے کی کوشش کی۔ زخمی پولیس کانسٹیبل اور متاثرہ لڑکی دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button