دیوبند

’’ملی کیئر ڈسپنسری‘‘ آل انڈیا ملی کونسل سہارنپور کے زیر اہتمام مفت طبی کیمپ کا انعقاد

موجودہ وقت طبی نقط نظر سے بے حد احتیاط کا ہے: ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی

دیوبند،13؍اکتوبر(رضوان سلمانی) اس وقت موسم تبدیل ہورہا ہے،دن میں گرمی جبکہ رات میں ٹھنڈ ہونے لگی ہے،موسم کا یہ بدلا مزاج اور ہماری لاپرواہی امراض میں اضافہ کررہی ہے،ان لاپرواہیوں کے باعث کھانسی،زکام،سردی اور وائرل بخار میں اضافہ ہونا ایک یقینی بات ہے۔ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر آج ادارہ جامعہ رحمت گھگھرولی سہارنپور میں موجود ’’ملی کیئر ڈسپنسری‘‘آل انڈیا ملی کونسل سہارنپور کے زیر اہتمام راہگیروں و مسافروں کے لئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں لوگوں کا مفت میں طبی معائنہ اور جانچ کی گئی اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں جس سے خصوصی طور پر تھکے ماندہ اور غریب لوگوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور انہیں نزلہ،زکام اور کھانسی میں بہت راحت ملی،اسی کے ساتھ انکی قوت مدافعت کو بڑھانے اور کورونا وبا سے دفاع کے لئے بھی ضروری ادویات دی گئیں۔اس موقعہ پر ضلع صدر آل انڈیا ملی کونسل سہارنپور مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت طبی نقط نظر سے بے حد احتیاط کا ہے، طبی بحران کے حوالہ سے ہمارے ملک میں جو حالات اس وقت ہیں وہ کسی پر بھی پوشیدہ نہیں ہے،تاحال ملکی باشندے کورونا وائرس کی زد میں ہے۔دوسری طرف موسم کی تبدیلی کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلاجارہاہے،کیونکہ ہم بدلے موسم میں پنکھے و اے سی کا غلط استعمال کررہے ہیں اور ٹھنڈی چیزیں کھارہے ہیں۔ہمیں چاہئے کہ ہم ان دنوں صحت پر خاص توجہ دیں،رات کے وقت ٹھنڈ ہونے پر پنکھا کم کردیں یا بند کردیں،اسی طرح موسمی امراض سے بچنے کے لئے ایسی چیزوں سے مسلسل پرہیز کریں جو طبیعت خراب کرنے والی ہیں،اپنے سفر میں احتیاط برتیں اور نزلہ،کھانسی اور زکام و بخار ہونے پر کسی اچھے ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور اپنے آس پاس صفائی کا خیال رکھیں۔انھوں نے کیمپ کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے تاکہ ہم ان موسمی بیماریوں سے بچ سکیں اور غریبوں کو انکی طبی تکالیف اور راہگیروں و مسافروں کی دیکھ بھال اور انہیں انکی پریشانیوں سے نکالنے کے کچھ قابل ہوجائیں۔شرکاء میں خاص طور سے نریندر بنسل،وجے سینی،سوم پال کشیپ،راج کمار،گنیش شرما،چودھری ہاشم،پردھان عبدالقیوم،چودھری عبدالواجد چودھری طالب،صادق بھائی، معروف،امریش،اوم وتی،سریتا،قاری جاوید،ماسٹر ارشاد،قاری ثوبان،قاری وسیم،قاری اجود،قاری آصف اور قاری احکام اور جامعہ کے جملہ اساتذہ و طلبہ موجود رہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close