یوپی

ملک کے موجودہ حالات پر پرکاش راج بھر نے کہا : بہت جلد وہ ملک کوبھی توڑ دیں گے

یوپی،21؍اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) ملک کی کئی ریاستوں میں کئی طرح کے واقعات رونما ہورہے ہیں جو سماج کے تانے بانے کو بری طرح متاثر کررہے ہیں۔ ان معاملات پر تجربہ کار لیڈروں کی خاموشی بھی پریشان کن ہے۔ سوشل میڈیا پر ان واقعات پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ اب اداکار پرکاش راج نے بھی ٹویٹ کیا ہے۔ پرکاش راج سوشل میڈیا پر سماجی تحفظات پر آزادانہ اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

اب انہوں نے موجودہ صورتحال پر اس طرح ردعمل ظاہر کیا ہے۔پرکاش راج نے ملک کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ٹویٹ کرکے کہا کہ مورتیوںکی تعمیر، گھروں کو گرانا، اگر ہم اب بھی نہیں بولے تو بہت جلد وہ ملک کو بھی توڑ دیں گے۔ اس طرح ان کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ پرکاش راج ان ستاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ساؤتھ انڈسٹری میں نام کمانے کے بعد بالی ووڈ میں اپنی ایک زبردست شناخت بنائی ہے۔

انہوں نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز 1998 میں فلم ہٹلر سے کیا تھا۔ لیکن ان کی پہچان ’وانٹیڈ‘ کے غنی بھائی کے کردار سے ملی۔ انہوں نے اندرا پرستھم، بندھنم، وی آئی پی، نندنی، شانتی شانتی شانتی، ونناوالی، آزاد، گیتا، رشی، دوست، سنگھم، وانٹیڈ، بڈھا ہوگا تیرا باپ وغیرہ جیسی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button