ملک کی آزادی میں دیوبند کی بنیادی خدمات ہیں ، آزادی امرت مہاتسو کے تحت منعقد پروگرام میں مقررین کا اظہار خیال

دیوبند،28؍ جولائی(رضوان سلمانی) ملک کی آزادی کے 75؍ سال مکمل ہونے پر ’’آزادی کا امرت مہاتسو‘‘ مہم کے تحت ایک پروگرام کاانعقاد ریلوے روڈ پر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع جنتا انٹر کالج میں کیاگیا،جس کی صدارت کالج منیجر اور تاجر لیڈر دیپک راج سنگھل نے کی جبکہ نظامت کے فرائض سید وجاہت شاہ نے انجام دیئے،اس دوران ملک کی آزادی میں اہم کردار کرنے والی دیوبند کی شخصیات کی خاندان کے افراد کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر صدر تقریب دیپک راج سنگھل نے کہاکہ جنگ آزادی کی تحریک میں دیوبند کا ایک مرکزی کردار ہے ،اس سرزمین سے’ اٹھی ریشمی رومال کی تحریک ’جنگ آزاد کی تحریک میں سب سے اہم اور مستند تحریک ہے۔انہوںنے ملک کی آزاد میں دیوبند کی خدمات سنہرے الفاظ سے لکھنے لائق ہیں،یہاں علماء اور تمام طبقات کے لوگوں نے اس مہم کو کامیاب بنانے کولئے نہایت اہم کردار اداکیا۔
مہمان خصوصی ونود پرکاش گپتا نے کہاکہ دیوبند کی جنگ آزادی کی تحریک ایک منفرد مقام رکھتی ہے، یہاں دارالعلوم دیوبند کے علماء کرام اور ہندو مسلم سبھی لوگوں نے مشترکہ طورپر اس مہم میں حصہ لیا اور ملک کو آزاد کرانے میں بنیاد کردار ادا کیا،
انہوں نے کہاکہ ہمارا فرض بنتاہے کہ ہم اپنے بزرگوں کی قربانی کو نسل نو تک منتقل کریں۔ اس کے علاوہ کالج کے پرنسپل راج کمار، رویندر پنوار،ویبھاؤ چوہان نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ اس موقع پر جنگ آزاد میں مرکزی کردار ادا کرنے والے دو بڑے گھرانے ستیہ پرکاش گپتا اور علامہ انورصابری کے اہل خانہ کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ونود پرکاش گپتا اور انظر صابری نے حاصل کئے۔ اس کے علاوہ گزشتہ دنوں ’ودھالیہ سوچھ پرسکار 2021-22؍ ‘حاصل کرنے والے پرائمر اسکول سانپلہ کھتری،کرڑی اور جونیئر ہائی اسکول ہاشم پورہ جبکہ عوامی خدمت کے لئے ڈاکٹر عثمان رمزی،ارم عثمانی اور مدنی آئی ٹی آئی کے پرنسپل نوشاد احمد کو بھی اعزازسے نوازاگیا۔
اس موقع پر پردیپ شرما، آنند شرما، جورشید احمد صدیقی، شاہ فیصل مسعودی،نجم احمد، برج پال،مہیش اگروال، ہری موہن شرما، راجیو رانا، منزہ پرونی،صبیحہ افضال،عامری صدیقی،مقیم عباسی،منصر عظیم عثمانی بطور خاص موجودرہے۔