دہلی

ملک بھر میں کل منایا جائے گا عید الاضحیٰ کا تہوار،ریاستوں کو حکومتوں کی جانب سے رہنما ہدایات جاری

نئی دہلی: ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا تہوار کل یعنی 10 جولائی کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ عید الاضحیٰ کی نماز کے حوالے مختلف عیدگاہوں، مساجد اور مدارس میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

راجدھانی دہلی میں شاہی جامع مسجد میں عید الاضحیٰ کی نماز صبح 6 بجے ادا ہوگی، جبکہ فتحپوری میں نماز صبح 7.15 بجے اور پارلیمنٹ میں واقع مسجد میں نماز عید الاضحیٰ صبح 8 بجے ادا کی جائے گی۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر ریاستوں کو حکومتوں کی جانب سے رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس اور انظامیہ کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

راجددھانی دہلی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عید الاضحیٰ کے ایک روز قبل بکروں اور قربانی کے دوسرے جانوروں کی خرید و فروخت زور و شور سے جاری رہی۔ بکرا مارکٹ میں ایک سے بڑھ کر ایک بکرے نظر آئے۔ علما نے عید الاضحیٰ کی مناسبت سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان دوسرے مذہب کے لوگوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button