دیوبند

ملائم سنگھ یادو کا دیوبند سے گہرا تعلق تھا

2009میں ملائم سنگھ نے دارالعلوم دیوبند پہنچ کر علماء سے کی تھی ملاقات

دیوبند، 10؍ اکتوبر (رضوان سلمانی) سماج وادی پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعلیٰ اترپردیش آنجہانی ملائم سنگھ یادو کا دیوبند سے بھی رشتہ رہا ہے، وہ کئی مرتبہ دیوبند پہنچے ہیں۔ سال 2009میں ملائم سنگھ یادو دیوبند آئے تھے اور انہوں نے دارالعلوم دیوبند پہنچ کر ادارہ کے اس وقت کے مہتمم مولانامرغوب الرحمنؒ سے ملاقات کی تھی اور اپنے سر پر ہاتھ رکھوایا تھا۔

سماج وادی پارٹی کے بانی سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کا دیوبند سے بھی خاص تعلق رہا ہے وہ 2009میں دیوبند آئے تھے اور انہوں نے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم اورجمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی سے ملاقات کرنے کے ساتھ ہی شہر کے جامعہ طبیہ دیوبند میںایک اجلاس بھی کیا تھا ۔ 4مارچ 2009میں ملائم سنگھ یادو کا دیوبند دورہ ہوا تھا ، سابق وزیر اعلیٰ اترپردیش کلیان سنگھ سے دوستی کے بعد مسلمانوںکا مزاج جا نچنے کے لئے ملائم سنگھ یادو دیوبند پہنچے تھے، انہوں نے عالمی شہرت یافتہ ادارہ دارالعلوم پہنچ کر اس وقت کے مہتمم مولانا مرغوب الرحمن ؒسے ملاقات کی تھی اور اپنے سر پر ہاتھ رکھواکر دعائیں لی تھیں۔

بعد میں انہو ں نے جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی ، اس دوران ان دونوں کے درمیان لمبی گفتگو ہوئی تھی ، بعد ازاں انہوں نے جامعہ طبیہ دیوبند پہنچ کر ایک اجلاس سے خطاب کیا تھا اور انہوں نے انتخاب میں سماج وادی پارٹی کے لئے حمایت مانگی تھی اور پارٹی کی مضبوطی کے لئے کام کرنے کے لئے کارکنان میںجوش بھرا تھا ۔ دیوبند کے سینئر سماج وادی پارٹی لیڈر اسعد جمال فیضی ، سابق اسمبلی رکن معاویہ علی اور ڈاکٹر انور سعید نے بتایا کہ اس دوران ملائم سنگھ یادو نے دیوبند میں2گھنٹے قیام کیا تھا، ملائم سنگھ کے انتقال سے سماج وادی پارٹی کارکنان میںغم کا ماحول ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اترپردیش ملائم سنگھ یادو کے لئے سہارنپور ہمیشہ سے ایک مضبوط گڑھ رہا ہے اس لئے جب بھی کبھی موقع ملتا تھا ملائم سنگھ یادو سہارنپور آنے کا موقع نہیں چھوڑتے تھے۔

آخری مرتبہ ملائم سنگھ یادو 2014میں سہارنپور آئے تھے ۔ سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو نے جب سماج وادی پارٹی کاقیام کیا تھا اس وقت انہوںنے کرانتی رتھ کے ذریعہ سے عوام کو پارٹی سے جوڑنے کا کام کیا تھا ۔ 1987میں ملائم سنگھ یادو سہارنپور میں کرانتی رتھ لے کر آئے تھ۔ اس وقت انہوں نے گنگوہ، سرساوہ، سہارنپور، گاگلہیڑی میںریلیاں کی تھیں ۔

ملائم سنگھ یادو سماج وادی پارٹی کے سابق ریاستی صدر آنجہانی رام شرن داس کے بیٹے جگپال سنگھ کی شادی میں1986میں سہارنپور آئے تھے ، اس کے بعد وہ چودھری رام شرن داس کی دو پوتیوں کی شادی میںاس وقت آئے تھے جب وہ ایک مرتبہ وزیر اعلیٰ اور دوسری مرتبہ مرکز میں وزیر دفاع تھے۔ سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کو کسان مزدور سبھی طبقات کے لوگوں کی فکر رہتی تھی ، وہ اقلیتوں کے بھی بڑے ہمدرد مانے جاتے تھے۔ انہو ںنے ہمیشہ اقلیتوں کے حق میں آواز بلندکی ، اسی لئے مسلمان بھی زیادہ تر ملائم سنگھ یادو کو اپنا لیڈر تسلیم کرتے تھے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button