بین الاقوامی

مقبوضہ بیت المقدس،اسرائیلی فوج کی کارروائیاں،26زیر حراست

رملہ16؍ ستمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) واسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میںمختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 26 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ، لوٹ مار اور فلسطینیوں کو زدو کوب کیا۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے غرب اردن میں تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں اسرائیلی فوج کو یہودی آباد کاروں پرحملوں میں مطلوب فلسطینی شامل ہیں۔غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران عبداللہ محمد العواودہ، شاہر غازی الشرحہ، مراد محمود حربیات، محمد ماجد حربیاتم حسین عبدالقادر، ابو ھاشم شوامرہ، ان کا بیٹا اسماعیل، اور دیگر کو دورا، دیر سامت، کریسہ، دیر الدرویش، الفوقا، دیر العسل اور جنوب مغربی الخلیل سے حراست میں لیا گیا۔

الخلیل شہر میں تلاشی کے دوران چار بچوں کے والد حجازی علی الجدع الواقسمہ جن میں سے ایک گیارہ سالہ بچہ کینسر کا مریض ہے کو بھی حراست میں لے لیا۔رملہ میں البیرہ کے مقام پر تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے حمدی رمانہ، قسام عابد، مجدی محمد الشیخ، کو حرات میں لے لیا اور ان کے گھروں سے ایک لاکھ شیکل کی رقم بھی لوٹ لی گئی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close