پٹنہ

مفاد پرستانہ سیاست: مجلس اتحاد المسلمین کے چار ممبرانِ اسمبلی راجد میں شامل ہوگئے

پٹنہ ،29جون (ہندوستان اردو ٹائمز) بہار کے سیاسی گلیاروں سے مجلس اتحادالمسلمین کیلئے مایوس کن خبر ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کی پارٹی میں راجد نے نقب لگاتے ہوئے چار ممبران اسمبلی کو اپنی پارٹی میں شامل کرلیا ۔

اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بھی اویسی کی پارٹی کے چار ایم ایل ایز کے شامل ہونے کی تصدیق کی ہے،حالانکہ باقاعدہ شمولیت باقی ہے۔ اس پراسپیکر کی کاروائی باقی ہے۔اس سے پہلے بدھ کی دوپہر اچانک تیجسوی یادو اسپیکر وجے سنہا کے کمرے میں پہنچے اور اے آئی ایم آئی ایم کے 4 ایم ایل اے سے ملاقات کی۔اس دوران اختر الایمان کے علاوہ اے آئی ایم آئی ایم کے تمام ایم ایل ایز موجود تھے۔

پارٹی کے جو ایم ایل اے آر جے ڈی میں شامل ہو رہے ہیں ان میں کوچادھامن سیٹ سے ایم ایل اے محمد اظہار آصفی، جوکی ہاٹ سے شہباز عالم، بیاسی سے رکن الدین احمد اور بہادر گنج سے ایم ایل اے انظر نعیمی شامل ہیں۔

اویسی کی پارٹی کے چار ایم ایل ایز کے شامل ہونے سے آر جے ڈی اب بہار میں سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔ اس سے پہلے بی جے پی نے مکیش ساہنی کی پارٹی کے ایم ایل اے کو اپنی پارٹی میں ملایا تھا۔تب اس کے ارکان کی تعداد 77 تک پہنچ گئی تھی، لیکن اے آئی ایم آئی ایم کے 4 ایم ایل ایز کے شامل ہونے کے بعد اب اسمبلی میں آر جے ڈی ممبران کی تعداد 75 سے بڑھ کر 79 ہو گئی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button