قومی

مغل بادشاہ اورنگزیب کے مزار کو کردیا گیا بند ، جانیں پورا معاملہ

اورنگ آباد: مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کا مزار بند کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اورنگ آباد کے قریب خلد آباد شریف میں اورنگ زیب کا مقبرہ ہے۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے آج کہا کہ مقبرہ پانچ دنوں کے لئے بند کردیا گیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ مقامی مسجد کمیٹی ، مزار کو بند کرنا چاہتی تھی، جہاں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ یہ احتجاج دو دن پہلے ایم این ایس لیڈر گجانن کھلے کے ایک ٹویٹ سے شروع ہوا تھا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے الزام لگایا کہ مہاراشٹر میں اورنگ زیب کے مزار کو تباہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ٹویٹ کے بعد خلد آباد کے علاقے میں مسجد کمیٹی نے اورنگزیب کا مقبرہ بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا مقبرہ جو کہ محکمہ آثار قدیمہ کے زیر کنٹرول ہے کو تالہ لگا دیا گیا، اور وہاں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ اورنگزیب سرکل سپرنٹنڈنٹ ملن کمار چولے نے کہا کہ اورنگزیب کے مزار کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button