قومی

مغربی بنگال میں نقدی ضبطی معاملے میں جھارکھنڈ کے تین کانگریسی ایم ایل ایز معطل

نئی دہلی،31جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) کانگریس نے اتوار کو جھارکھنڈ کے تین ایم ایل ایز کو معطل کر دیاہے،جن سے مغربی بنگال کے ہاوڑہ میں مبینہ طور پر بھاری رقم برآمد ہوئی تھی۔کانگریس نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ جھارکھنڈ میں اس کی مخلوط حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہی ہے جب کہ تین ایم ایل ایز کو گرفتار کیا گیا۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی (AICC) ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے جھارکھنڈ انچارج اویناش پانڈے نے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے تینوں ایم ایل ایز کو فوری طور پرمعطل کر دیا ہے۔ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ہفتہ کے روز ایک ایس یو وی کو روکا جس میں کانگریس کے ایم ایل اے عرفان انصاری، راجیش کچ چھپ اور نمن بیکسل رانی ہاوڑا کے کونگاری نیشنل ہائی وے-16 پر سفر کر رہے تھے اس دوران گاڑی میں مبینہ طور پر بھاری رقم برآمد ہوئی۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ہفتہ کو ٹویٹر پر لکھا کہ جھارکھنڈ میں بی جے پی کا آپریشن لوٹس آج رات ہاوڑہ میں بے نقاب ہوا۔ دہلی میں ’ہم دو ‘کا گیم پلان جھارکھنڈ میں ویسا ہی کرنا ہے جیسا کہ انہوں نے مہاراشٹر میں ای ڈی کا استعمال کرتے ہوئے کیا ہے ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button