بنگال

مغربی بنگال ضمنی انتخاب: ممتا بنرجی نے بھوانی پور سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کی ، 30 ستمبر کو ہوگی ووٹنگ

کولکاتہ ، 10ستمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ممتا بنرجی نے بھوانی پور سیٹ سے ضمنی انتخاب کے لیے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ علی پور میں ممتا بنرجی نے بھوانی پور سیٹ کے لیے نامزدگی داخل کی۔بی جے پی نے اس اسمبلی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے پرینکاٹبریوال کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ پرینکا ٹبریوال بابل سپریو کی قانونی مشیر رہ چکی ہیں ،اور 2014 میں بی جے پی میں شامل ہوئی ہیں۔ جس کے بعد انہوں نے وارڈ کونسلر کا الیکشن لڑا ، لیکن وہ ٹی ایم سی لیڈر کے ہاتھوں الیکشن ہار گئی۔

پارٹی نے یہاں کمان مغربی بنگال بی جے پی کے نائب صدر اور رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کو سونپی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ممتا بنرجی اس سے پہلے بھوانی پور سے دو مرتبہ الیکشن جیت چکی ہیں۔ یہ خیال رہے کہ یہ الیکشن ممتا کے لیے سی ایم کے عہدے پر بنے رہنے کے لیے بہت ہی اہم ہے ، کیونکہ ممتا بنرجی کو اسمبلی انتخابات میں شکست ہوئی تھی۔ وہ نندی گرا م میں شوبھندو ادھیکاری سے الیکشن ہار گئی تھیں۔الیکشن کمیشن نے رواں ہفتے بقیہ اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کی تاریخوں کا اعلان کیا ، جن میں تین مغربی بنگال اور اڈیشہ ، آندھرا پردیش کی ایک ایک سیٹ شامل ہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close