بین الاقوامی

معروف گلوکار ڈچ ویلی نے اسلام قبول کرلیا

لندن (ہندوستان اردو ٹائمز) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے گلوکار (ریپر )ڈچ ویلی کے نام سے مشہو ر ہونے والے سٹیفین فیبلس نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر کلمہ شہادت پڑھ لیا اور دین اسلام میں داخل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے معروف گلوکار ڈچ ویلی کے قبول اسلام کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب، ٹک ٹاک اور ٹوئٹر پر بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں گلوکار عالم دین کے ہاتھ قبول اسلام کر رہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کیلئے کلمہ شہادت پڑھ رہے ہیں۔

ڈچ ویلی نےسماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام سٹوری پر اپنی قبول اسلام کی ویڈیو شیئر کی اور اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ اب دائرہ اسلام میں داخل ہو چکے ہیں اور حضرت عیسیٰ کو خدا کے پیغمبر کے ناطے تسلیم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ گلوکار نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر قرآن اور دیگر مقدس کتابوں کا باقاعدہ مطالعہ شروع کردیا ہے ،تاہم ڈچ ویلی نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button