حیدرآباد

معروف بین الاقوامی باکسر نکہت زرین کی تہنیتی تقریب

حیدرآباد(راست) معروف بین الاقوامی باکسر نکہت زرین کو اے وی کالج آرٹس ،سائنس اینڈکامرس گگن محل کی جانب سے شاندار پیمانے پرتہنیتی تقریب منعقدکی گئی۔ تلنگانہ اسپورٹس اتھارٹی کے چیرمین مسٹر علی پورم وینکٹیشور ریڈی نے کہا کہ ملک تمام شعبوں میں اسی وقت ترقی کرے گا جب نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی جو دیگر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اسے ایک تحریک کے طور پر لیں اور کھیلوں کے میدان میں اسکیموں کو حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کریں۔ نکہت زرین نے 13 سال کی عمر میں باکسنگ شروع کی۔ اوراسی اے وی کالج میں تعلیم حاصل کی اور کئی قومی وبین الاقومی چیمپئن شپ جیتیں۔

انہوں نے کہا کہ زرین نے حال ہی میں ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں ہندوستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ تلنگانہ سٹیزن کونسل کے صدر ڈاکٹر راج نارائن مدیراج، کالج پرنسپل ڈاکٹر سی ایچ راجلنگم، ڈاکٹر کے گوتھامی، کے ونود ریڈی، سی جیا رام ریڈی، کالج فزیکل ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ وینکنا، بین الاقوامی باکسنگ کوچ درگا پرساد، پروفیسر راجیش کماراور بھاسکر ریڈی اس تقریب میں موجود تھے۔

بھاسکر یادو، مہیرا بھاردواج اور بٹولا ہیمنتھ، کالج کے عملے، این سی سی این ایس ایس کے کھیلوں کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نکہت زرین کی شالپوشی اورگلپوشی کی۔ نکہت زرین نے اس موقع پر کالج کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ طلبہ اس موقع پرپرجوش نظرآرہے تھے اورانہوں نے نکہت زرین کے ساتھ سیلفیاں لیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button