دیوبند
مظفرنگر میں دیوبند کے شوٹرس نے اچھا مظاہرہ کرتے ہوئے دیوبند کا نام روشن کیا

دیوبند، 31؍ جنوری (رضوان سلمانی) ثہوئی کراٹے چمپئن شپ میں دیوبند کے شوٹرس نے صحیح نشانہ لگاتے ہوئے میڈل اور ٹرافی حاصل کی۔ مظفرنگر کے بڈھانہ قصبہ میں منعقدہ مقابلہ میں دیوبند کی بلدیو سنگھ شوٹنگ اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا،
اکیڈمی کے چیئرمین پدم ملک نے بتایا کہ ان کی اکیڈمی کے شوٹرس نے اس مقابلہ میں میڈل اور ٹرافی جیت کر دیوبند کا نام روشن کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایئر رائفل میں نشانت ملک نے 654نمبرات میں سے 619.2نمبرات حاصل کرکے اول پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اور تمغہ جیتا ہے، جب کہ یش ملک نے 405.2نمبرات حاصل کرکے تمغے حاصل کئے ہیں ۔
ان کے علاوہ منی کانت، روی، امت، یش رانا، یش لانبا، انشکا اور ابھی جیت نے بھی اچھا مظاہرہ کیا ہے۔ انہو ںنے امید ظاہر کی کہ آگے بھی کھلاڑی اسی طرح مظاہرہ کرتے ہوئے دیوبند کا نام روشن کریں گے۔
ہماری یوٹیوب ویڈیوز