مضامین و مقالات

خون کا عطیہ کرنے میں کوئی شرعی رکاوٹ نہیں : مولانا متین الحق اسامہ قاسمی

ہیومن ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مخدوم نگر جاجمئو میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد
کانپور ۔ 06 جولائی 2020
سماجی خدمتگار تنظیم ہیومن کائنڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام کانپور میڈیکل کالج کے تعاون سے آج مخدوم نگر جاجمﺅ واقع سنا پبلک اسکول میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ماہرین ڈاکٹر کی نگرانی میں 50سے زیادہ مسلم نوجوانوں نے اپنا خون عطیہ کیا۔

کیمپ میں بطور مہمان خصوصی تشریف لائے جمعیة علماءاتر پردیش کے صدر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی قاضی شہر کانپور نے کہا کہ ماہرین ڈاکٹروں کے مطابق خون کا عطیہ دینے پرکسی طرح سے صحت کا نقصان نہیں ہوتا ہے، بلکہ جتنا خون نکلتا ہے بہت ہی کم وقفہ میں دوبارہ اتنا ہی خون بن جاتا ہے۔

صحتمند نوجوانوں میں تو عطیہ خون کا جذبہ ہونا چاہئے کیونکہ اگر ہمارے خون کا عطیہ کرنے سے کسی کی جان بچ جاتی ہے تو ہمارے لئے بہت خوش نصیبی کی بات ہے۔ شریعت بھی اس کی اجازت دیتی ہے، اس لئے اس میں کسی طرح کی کوئی شرعی رکاوٹ نہیں ہے۔

معروف ماہر امراض چشم ڈاکٹر فاروق عالم انصاری نے کہا کہ عطیہ خون کرنے سے ہماری صحت اچھی بنی رہتی ہے اور ایسا کرکے ہم کئی بڑی بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔ ماہر امراض قلب ڈاکٹر کیرتی وردھن نے کہا ہر صحتمند نوجوان کو عطیہ خون کرنا چاہئے ،اس سے کسی طرح کاکوئی نقصان نہیں بلکہ عطیہ کرنے والے کو ہی فائدہ ہوتا ہے، یہ قلب سے متعلق امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات کو بھی کم کرتا ہے۔

ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ ابوالحسن نے کہا کہ یہ ہماری تنظیم کے ذریعہ لگایا گیا چوتھا بلڈ ڈونیشن کیمپ ہے۔ یہ کیمپ کانپور میڈیکل کالج کے بلڈ بینک کی یونٹ کے ماہرین کی نگرانی میں لگایا جاتا ہے۔

کیمپ میںعطیہ خون کرنے والے تمام لوگوں کو مہمان خصوصی قاضی شہر کانپورbمولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی نے اعزاز سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کیمپ کو منعقد کرنے والے تمام ذمہ داران کو بھی کامیابی کےساتھ کیمپ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں آگے بھی اس طرح کا کیمپ لگانے کیلئے ترغیب دی۔

عطیہ خون کیمپ کو منعقد کرنے میں خاص طور سے مولانا امیر حمزہ ، ڈاکٹر شکیل، ڈاکٹر ذیشان، ڈاکٹر وقار الاسلام، حافظ محمد شارق، ابرار، سفیان بخاری، محبوب، فیض بیگ سمیت تمام لوگوںنے خصوصی تعاون دیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close