مضامین و مقالات

مسلمانوں کے دین وایمان کی بقاء ہمارا دینی فریضۃ ہے، مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کی نمایاں خدمات پر تعاون کی مولانا مفتی عمران خان قاسمی و دیگر علماء کرام کی اپیل۔

مولانا مفتی عمران خان قاسمی (سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی) و مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے ترجمان مولانا مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری، مولانا نظرالحق دیناجپوری، مولانا منظور عالم مظاہری، مولانا شیخ احمد مظاہری، حافظ مشتاق احمد حلیمی، حافظ عبدالواجد علی حلیمی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ مسلمانوں کے دین وایمان کی حفاظت کے پیشِ نظر مجاہدملت حضرت مولانا ابرارالحسن صاحب رحمانی کی صدارت میں فتنۂ قادیانیت، شکیلیت اور دیگر گمراہ فتنوں کے تعاقب میں کام کرنے والی ایک اہم اور سرگرم تنظیم مجلس تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کاماریڈی ہے، اس کے تحت ۸۴ دیہاتوں میں ۶۶ معلمین کی زیر تربیت غریب مسلمان بچوں کی دینی تعلیم وتربیت کے لئے دینی تعلیمی مکاتب قائم ہیں، اور دیہاتی مسلمانوں میں دینی شعور بیداری اور انھیں اسلام سے وابستہ رکھنے کے لئے اہل خیرکے تعاون سے مساجد تعمیر کی جاتی ہیں، حسب ضرورت بیواؤں، یتیموں، معذوروں اور بےسہارا لوگوں کی مدد کی جاتی ہے، عیدالاضحیٰ کے موقع پر دیہاتوں میں قربانی کا نظم کیاجاتا ہے ہرسال ماہ رمضان میں ضلع کاماریڈی اور اس سے متصل اضلاع کے دیہات کے مسلمانوں کے لیے راشن پیاک اورعیدپیاک کا انتظام کیا جاتا ہے، اس سال حالات کی خرابی کے باوجود ماہ رمضان میں الحمدللہ دیہات کےمستحق گھرانوں تک راشن و عید پیاک تقسیم کا کام مخیر احباب تعاون سے جاری ہے؛ مزید گھرانے ابھی اپنے تعاون کے منتطر ہیں۔
مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کی یہ تمام سرگرمیاں محض اللہ کی توفیق اکابر علماء کی عنایات اور نیم شبی دعاؤں اور ملت کے دردمند ومخلص اصحابِ خیرکےحسنِ تعاون سے انجام پارہے ہیں، اس لیے ہم تمام برادرانِ اسلام اور دختران ملت سے اپیل کرتے ہیں کہ ماہ رمضان کے مبارک موقع پر اپنی عطیات کے ذریعہ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کا بھرپور تعاون فرمائیں،
تعاون کے لئے مجلس کے اکاؤنٹ میں یا ان 👇🏻👇🏻نمبرات پر گوگل پے یا فون پے کے ذریعے رقم جمع کروائی جاسکتی ہے،
مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں
📲+91-9618156786
📲+91-9866565786
📲+91-9014142314
بینک کی تفصیلات🏦
Majlise Tahafuzze Khatme Nubuwwath Educational And Charitable Trust Kamareddy
A/C.N0: 198910100006029
IFSC : ANDB0001989
BRANCH ANDHRA BANK 🏦
NEW TOWN KAMAREDDY
PhonePay & Google Pay Number
📲9848787553
براہ مہربانی اس پیغام کو اپنے تمام دوست احباب تک پہنچائیں جزاءک اللہ فی الدارین بہت بہت شکریہ ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close