مضامین و مقالات

رمضان المبارک اورغریبوں کی مدد ! مجیب احمد فیضی

رمضان المبارک کی عظمت و رفعت بہت بلند وبالا ہے ۔یہی وہ مقدس مہینہ ہے جس میں لوگ روزہ رکھتے ہیں اور کثیر تعداد میں عبادت کرتے ہیں قرآن پاک اور حدیث مصطفی میں اس پاک مہینہ کی بڑی فضیلت بیان کی گئی ہے ۔اسی مہینہ میں اللہ رب العزت نے قرآن پاک کا نزول فرمایا جس میں تمام انسانیت کے لئے ہدایت اور بھلائی کی باتیں موجود ہیں ۔چنانچہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے ۔یہ مبارک مہینہ ہے جس میں قرآن پاک کا نزول کیا گیا جس میں ہدایت، رہنمائی اور فیصلہ کی باتیں بیان کی گئی ہیں۔

اس مہینہ میں قرآن کے نازل ہونے کی نسبت سے قرآن پاک کی تلاوت اور سماعت کا اہتمام بھی خوب کیا جاتا ہے۔ مسجدوں میں تراویح اور شبینہ کے ذریعے قرآن پاک پڑھ کر کے اس کی برکتوں سے اپنے دل کے اندھیروں کو ختم کیا جاتا ہے قرآن کی تلاوت سماعت سے دلوں کو نورِ قرآن سے منور کیا جاتا ہے۔ اس سال چوں کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر انسان اپنے گھروں میں قید و بند ہونے کے مجبور ہے لہذا گھر ہی میں تراویح اور تلاوت قرآن کا اہتمام کریں اور اللہ تعالی سے اس بیماری سے نجات کی دعا مانگیں۔

حدیث شریف میں ہے جس جس نے اللہ کی رضا کے لیے رمضان کے روزے رکھے اور تراویح پڑھی اللہ تعالی اس کے ماقبل کے گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ دوسری حدیث میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس مبارک مہینے کو تین عشرے میں تقسیم کرتے ہوئے فرماتے ہیں اس کا پہلا عشرہ رحمت ہے،دوسرامغفرت جب کہ تیسراعشرہ میں جہنم سے آزادی کا پروانہ دیا جاتا ہے اس حدیث پاک میں جہاں اس ماہ مبارک کی عظمت و رفعت کو آشکار کیا گیا ہے وہیں پر فلسفہ-صوم کی وضاحت کے ساتھ ہمارے لیے اس میں درس بھی موجود ہے کہ جب اللہ تعالی کی رحمت اس مہینہ میں بندوں کی طرف بکثرت متوجہ ہوتی ہے اور اپنے بندوں کے ساتھ عفوودر گزر کا سلوک فرماتا ہے۔تو بندہ ہونے کے ناطے ہمارے اوپر بھی بندگی کا یہی تقاضا ہے کہ ہم بھی اس کے بندوں کے ساتھ بھلائی اور مہربانی کا برتاو کریں ،حاجت مندوں اور غریبوں کے کام آکر رحمت کا مظاہرہ کریں تاکہ اللہ کریم ہماےحالت زار رحم فرماکر ہمیں اس مصیبت سے نجات بخشے۔آمین
کرو مہربانی تم اہل زمیں پر
خدا مہرباں ہوگا عرش بریں پر

مجیب احمد فیضی
سابق استاذ:دارالعلوم فیض الرسول براوں شریف
رابطہ نمبر :8115775932

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close