مضامین و مقالات

امیدِ مردِ مومن ہے خدا کے راز دانوں میں! از : زین العابدین باگلکوٹ

از : زین العابدین باگلکوٹ کرناٹکا *7022153913*

ایک سچے اور کامل مومن کا شیوہ ہے کہ وہ کبھی حالات سے ڈرتا نہیں بلکہ حکمت و بصیرت، صبرو تحمل کے ذریعے حالات کا رخ موڑ دیتا ہے۔ اور اسکا کمال یہ ہے حال اچھا ہوتو اپنے پاک پروردگار کا شکر بجا لاتا ہے اور حال برا ہو تو صبر کے ذریعے اللہ کی رضا و خوشنودی کا طالب ہوتا ہے۔ کیونکہ ایک مومن سمجھتا ہے۔کہ بھوک کے بعد شکم سیری، پیاس کے بعد سیرابی، جاگنے کے بعد نیند، مرض کے بعد صحت، مشقت کے بعد راحت، تاریکی کے بعد اجالا، خزاں کے بعد بہار، تنگی کے بعد فراخی یہ سب یقینی چیز ہے۔ مومن اللہ کے وعدوں پر یقین محکم رکھتا ہے کہ اللہ پاک ان مصائب پر صبر کرنے والوں کو اجر و ثواب دے گا ۔ مومن مصائب کا شکوہ نہیں کرتا۔ مومن مصائب میں بھی یہ سوچتا ہے کہ اگر میں محتاج ہوں تو میرا پڑوسی قرض دار ہے۔ اگر میرے پاس گاڑی نہیں ہے تو دنیا میں ایسے بھی ہیں جن کے پیر کٹے ہوئے ہیں۔ اگر میرا لڑکا مرگیا ہے تو دنیا میں ایسے بھی ہیں جن کی اولادیں کسی سڑک حادثے کا شکار ہوگئے ہیں۔ مومن کے پاس سب سے بڑا ہتھیار دعا ہے۔ وہ کسی غیر کے در نہیں بھٹکتا وہ کسی غیر سے توقع نہیں رکھتا بلکہ وہ جانتا ہے بیماری اللہ کے خزانے سے آئی ہے اسی خزانے سے صحت بھی ملنی ہے۔ جس خزانے سے پریشانی آئی راحت بھی اسی خزانے سے ملنی ہے۔
*
*نہ ہو نومِید، نو مِیدی زوالِ علم وعرفان ہے*
*امیدِ مردِ مومن ہے خدا کے راز دانوں میں*

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close