مضامین و مقالات

شب برات کے موقع سے سماجی دوری بنائے رکھئے ! عارف حسین طیبی

برادران ملت اسلامیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ السلام علیکم ورحمتہ اللہ
اسوقت پوری دنیا ایک نازک اور حساس دور سے گزر رہی ہے کووڈ ,19 کی مہلک وبا دنیا کے گوشے گوشے تک پہونچ چکی ہے روز بروز اس وبا سے بچاؤ کے نت نئے طریقے اور احتیاطی تدابیر لائحہ عمل میں لائے جارہے ہیں لیکن پوری دنیا اس وبائی وائرس کے سامنے بے بس اور لاچار نظر آرہی ہے آخر کار اس وبا سے بچیں تو کیسے بچیں اگر سچ کہیں تو پوری دنیا میں اس سے بچنے کا سب سے مؤثر اور کارگر طریقہ احتیاطی تدابیر کیساتھ سماجی دوری بنائے رکھنے میں ہے یہی وہ نسخہ مجربہ ہے جس سے ہم لوگ اس وبا سے جنگ جیت سکتے ہیں

چونکہ آج شب برات ہے اور اس رات میں عموما لوگ پوری دلجمعی کےساتھ عبادات مثلا نوافل ،تلاوت قرآن مجید، ذکرو اذکار کا اہتمام کرتے ہیں جسمیں اکثر عوامی اجتماع کی شکل ہوجاتی ہے لیکن اس بار آپ ایسا نہ کریں آپ عبادت ضرور کریں لیکن اجتماعی شکل نہ بنائیں مسجدوں کا رخ تو بالکل نہ کریں فردا فردا اپنے گھروں میں عبادت کا اہتمام کریں اگر ہرسال آپ قبرستان جانے کا اہتمام کرتے تھے تو خدا را امسال قبروستان نہ جاکر گھروں سے ہی مردوں کے لئے ایصال ثواب اور مغفرت کی دعائیں کریں

آج امت مسلمہ اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے اور اسکے شب و روز دانائے دشمنوں کی پیہم سازشوں کے شکار ہیں ہر چہار جانب سے طاغوتی یلغار ہمارے وجود کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہیں ایسے میں خدا کے لئے ضدی مت بنئے اعلی سطحی حکمت عملی کو اپنائیے اور صبرو تحمل کا مظاہرہ کیجئے شب برات کے اس زریں موقعہ سے اللہ تبارک وتعالی سےپورے عالم کے لئے عافیت ، سلامتی ، تحفظ ، مصیبتوں سے چھٹکارہ اور بیماریوں سے صحتیابی کو طلب کیجئے اللہ کی ذات کارساز ہے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close