مضامین و مقالات

بے رحم مرض سسکتا مریض ! از۔۔ شاہد عادل قاسمی

مصیبت کی گھڑی میں چند لمحات کیلئے ننید مہربان ہوجاےء تو ایک بڑی نعمت سے کم نہیں اور اسی گھڑی کوئ مداخلت کرجاےء اور مخل بن جاےء تو پارا سیدھے ساتویں آسمان پر چڑھ جاتا ہے آج برسوں بعد میرے ساتھ ایسا ہی ہوا لوک ڈاون کا فائدہ کہئےء یاسزا مدت مدیدہ کے بعد دس بجے دن کی نییند مہربان ہوئی تھی ادھر کمبخت دوست جو آج ہرانسان کیلئے بنیادی ضرورت بن گیا ہے کی بے سری آواز نے جھنجھوڑ دیا قدرے غصہ آیا مگر ادھر ایسی آواز تھی جس کے آگے لب کشائی تک کی اجازت نہیں جھٹ سے میں نے سلام کیا خیریت دریافت کی آواز کی بے ترتیب ترکیب نے پہلے مجھے مبہوت کردیا اور ذہن بیک وقت موجودہ کرونا کی ستم کی طرف مائل ہوا اور کرونا کی کرتوت کا نقشہ کھچنے لگا میں نے پوچھا امی آپ اسقدر پریشان کیوں ہیں ؟کیا کوئ گھبرانے والی بات یا کوئ انہونی خبر ہے؟ کیا ستمگر کرونا نے کسی پر کڑکا گرا دیا ہے بڑی دیر میں ایک سانس میں دسیوں جملے نکلے کہ تم بعافیت ہو ؟ ،کہاں ہو؟ کون کون ساتھ ہے؟ کب ہوا تھا؟ کیوں ہوا تھا؟وغیرہ وغیرہ میری حیرانگی منہ پھاڑے اس بے سروپا کی باتوں کو نہار رہی تھی میں نے ماں کے قلب کی استراحت کیلئے اپنی خیریت بتائ شریک حیات اور تمام بچوں سے علیک سلیک کروایا وہ مطمئن ہوئیں اور کلوا کو کوسنے لگیں جن کے توسط انھیں غلط خبر ملی تھی جنکی زبانی کرونا سے متاثر ہونے کی افواہ پھیلی تھی اور انہیں گاوءں کے بدھی جیویوں نے بتایا تھا کہ کرونا سے کوئ نہیں بھرتا جس پر کرونا مہربان ہوجاےء اس سے ان کے سبھی اپنے پراےء سگے دور ہوجاتے ہیں عیادت جیسی عبادت بھی مکروہ سی ہوجاتی ہے مریض کی تنہائی ہی اسکی زندگی سمجھی جاتی ہے زندگی تو دور موت کے بعد بھی تجہیزوتکفین سے احباب گھبراتے ہیں جنازے میں شریک ہونے سے لوگ ڈرتے ہیں یہ سب باتیں مجھے بتانے لگیں میں نے سنا سن کر اس عذاب خداوندی سے حفاظت کی دعا کی خصوصی طور پر امت مسلمہ کی حفاظت کیلئے بارگاہ الہی میں سر بسجود ہوا اور قرآن کی ایک آیت یاد آئ واتقوایوماترجعون الی اللہ یقیناً ہمیں اللہ سے ڈرنا چاہیےء بیشک جان اللہ کی دی ہوئی سب سے بڑی نعمت ہے اسکی حفاظت کرنی چاہئے آج کے نازک حالات میں ملک وملت کی حفاظت کیلئے لوک ڈاون کے شرائط پر عمل کرنا چاہیے (شاہد عادل قاسمی یتیم خانہ ارریہ)

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close