مضامین و مقالات

اروند کجریوال تیری بے باکی کو سلام ! محمد نجیب الرحمن قاسمی

قارئین کرام….جیساکہ آپ سبھی حضرات اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ گذشتہ کئ سالوں سے دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو کامیابی ملتی آرہی ہے.اوراس مرتبہ بھی بی,جے پی کے انتھک کوشش اور سعی مسلسل کے باوجود عام آدمی پارٹی کی ہی سرکار بنی.جس سے ملک کا کم وبیش ہر باشندہ خوش ہے.خاص کر دہلی کے لوگوں کی خوشی کی انتہا نہیں ہے.کیونکہ عام آدمی پارٹی نے دہلی میں وہ کام کیا ہے جو آج تک کسی نے نہیں کیا.اسکول.پانی اور ہوسپیٹل تک کی سہولت عوام کو عطا کی ہے.اور بڑے اونچے پیمانے پر پوری امانتداری کے ساتھ انہوں نے کام کیا ہے.جس سے ہمیں بے حد خوشی ہے.کچھ دن قبل استادمحترم حضرت مولانا ومفتی افتخار احمد صاحب قاسمی دامت برکاتہم صدر جمعہت علماء کرناٹک نے ہمیں یہ ترغیب دی تھی کہ 11فروری کو دہلی انتخاب کا ریزلٹ ہے.اس لئے اس دن روزہ رکھاجائے.اور دعاء کی جائے.الحمد للہ ہم سب روزہ بھی رکھے اور دعاء بھی کئے.بالآخر اللہ نے سن لی.اور وہی ہوا جو ہونا تھا.اور جس کی تمنا ملک کا ہر باشندہ کررہا تھا.عام آدمی پارٹی کی سرکار بنی.اور الحمد للہ آج جناب کجریوال نے جس بے باکی سے میڈیا اور ملک کی نازک حالت پر بات کی ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے.واقعتا انہوں اپنا حق اداکردیا ہے.انہوں نے میڈیا کو یہاں تک کہ دیا ہے کہ اب تو سچ بولو.ورنہ ملک برباد ہوجائے گا.مجھے جناب کجریوال صاحب کی بےباکی پر سلام کرنے کو دل کرتاہے.آج ملک کو ایسے انسان کی ضرورت ہے, بلکہ آگے بڑھ کر مجھے یہ کہنے کو دل کرتاہے کہ ایسے انسان کو. C.mنہیں,p.mرہنا چاہئے تھا .جو ملک کی بھلائ اور ملک کی ترقی کی بات کرے.ہم رب کریم سے دعاء کرتے ہیں کہ اللہ ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے.اور ملک کے خیر خواہ لوگوں کو پیدا فرمائے.آمین
محمد نجیب الرحمن قاسمی مسجد عائسہ منگم پالیہ بنگلور
9686249294

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close