مضامین و مقالات

بہاراسمبلی انتخاب کےنتائج کاانتظار : محمدانس عبادصدیقی

٢٠٢٠اسمبلی انتخاب کے تینوں مرحلے مکمل ہوگئے ؛تجزیہ کرنے والے نیوزچینلوں کی طرف سے ایگزٹ پول کا دور بھی انتخابی مرحلے کےاختتام کے بعد سے ہی شروع ہوگئے ؛ایگزٹ پول کا لب لباب تبدیلی کی طرف بڑھتابہار ہے؛ بہار اسمبلی انتخاب کے نتائج کا اثر ملک کی مرکزی سیاست پہ براہ راست پڑےگا ؛اس کی وجہ یہ ہے کہ بہار اسمبلی انتخابی مہم میں مرکزی سرکار کی پوری دل چسپی تھی ؛وزیراعظم کی پرجوش انتخابی ریلیاں ہوئیں ؛دیگر ریاستی وزرائے اعلی کا بھاشن ہوا ؛بی جےپی صدر نڈاجی بڑے طمطراقی انداز میں تقریر کرتے نظرآئے ؛یوگی جی کا استقبال یادگار رہا جس طرح سے بہار کے برگشتہ اور جلے بھنے نوجوانوں نے تیکھے ؛نوکیلے جملوں کا ان ہیں پرساد دیا یوگی جی اگرواقعی غیرت مند ہوں گے تو بہار کو سپنے میں بھی یاد کرنا پسند نہیں کریں گے ؛لیکن ایسی توقع یوگی جیسے لیڈر سے فضول ہی ہے خیر این ڈی اے نے جان توڑ کوشش کی تیجسوی پہ گرجے ؛برسے ؛لالوپرساد یادوکے گزشتہ ١٥ سال کے زمانہ اقتدار کو خوب خوب تشہیری مہم میں بیان کئے ؛جنگل راج کا یوراج کہ کر تیجسوی کو زیر کرنے اس کے جذبات کو برگشتہ کرنے کی ناکام سعی رہی ؛موجودہ وزیراعلی نتیش کمار اپنے روایتی انداز سے انحراف کرتے ہوئے شکست خوردہ لیڈر کی طرح ریلیوں میں بھاشن کرتے نظرآئے بعض اتنخابی جلسوں میں عوامی غم غصے کاسامنا بھی کرناپڑا ہرلاکھی اسمبلی حلقے کے ریلی میں تو ان پہ پتھر بھی پھینکا گیا جو انتہائی غیراخلاقی رویہ تھا ایسا بالکل نہیں ہوناچاھئے تھا نتیش کمار اپنے ہربھاشن میں لالویادو کے خاندان پہ منفی تبصرہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اپنے پندرہ سالہ کام کاج سے منہ چڑاتے نظرآئے اور زیادہ تر لالویادو اور تیجیسوی ہی ان کے تقریر کا مرکزی عنوان رہا ؛ادھر تیجسوی یادو نے زبردست دفاع کیا ؛انتخابی منشور کو ہی عنوان بن کر عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ؛مودی جی ؛یوگی جی ؛نڈاجی اور نتیش کمار جی کےباؤنسروں کو سامنے سے گزرنے دیا اس پہ تبصرہ کرنا انہوں نے ضروی نہیں سمجھا ؛لیفٹ پارٹی کے لیڈر کنہیا کمار نے بھی اس اسمبلی انتخابی ریلیوں میں پرعزم اور ولولہ سے بھرپور تیور دیکھائے لیکن منفیات اور غیرضروری باتوں سے پرہیز کرتے رہے ایگزٹ پول کے مطابق اگرنتائج رہے تو مرکزی سرکار کے لئے آئندہ کے انتخابات کے درد سربن سکتے ہیں ؛اوربہار کے عوام کی دانش مندی ؛سیاسی بصیرت برسہابرس تک یادگار بن جائےگی چونکہ روزگار ؛ترقیات ؛تعلیم اور صحت ہی کو اپنے رائے کی وجہ بنائی ؛کاش نتائج ایسے ہی ہوں؛کل صبح کا آفتاب نئ کرن کے ساتھ طلوع ہو ؛کل کا انتظارہے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close