مضامین و مقالات

لاک ڈاون میں عام زندگی پورے طور پر مفلوج ! سلمان کبیر نگری

جہاں ملک کے دیگر صوبوں میں کرونا وائرس کے بچاﺅ کی خاطر22 مارچ سے لاک ڈاﺅن کیا گیا ہے جووزیراعظم نریندرمودی کے اعلان کے بعد اب پورے21دن لاک ڈاون ہوگیا ہے،اب 14اپریل تک پورے ملک ہندوستان میں لاک ڈاون یعنی جنتا کرفیونافذ رہے گا، جس سے عام زندگی پورے طور پر مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ،لوگ کشمکش میں مبتلا ہیں ۔بہت سارے لوگ راستے میں پھنسے ہوئے ہیں ،آمدورفت کی ساری خدمات کو پوری طور پربند کر دیا گیا ہے ، کہنے کو تو حکومت نے یہ اعلان کیا ہے کہ ضرورت کی ساری چیزیں مہیا کی جائیں گی ، دوا، میڈیکل اسٹور، راشن دوکان ، بینک ، اے ٹی ایم ، دودھ کی دوکان ، سبزی کی دوکان اسپتال وغیرہ کھلے رہیں گے ، مگر زمینی حقیقت اس کے بر عکس ہے ۔ جب ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے پر مکمل طور پر پابندی لگادی گئی ہے تو بھلا ساری چیزیں کیسے مہیا کی جاسکتی ہیں ۔ یہاں تک کہ اخبارات بھی نہیں مل پارہے ہیں ، ایسے نازک حالات میں جو غریب مزدوبے چارے روزآنہ مزدوری کر کے اپنا اور اپنے بال بچوں کا پیٹ بھرتے ہیں ،وہ سب بھلا کیسے گزارا کریں گے ۔جب سب کام کاج پر مکمل طور پر پابندی لگی ہوئی ہے ،ان کے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں ان کا کوئی پرسان حال تک نہیں ہے ، اللہ تعالی کی ذات پر یقین ہے موت سے پہلے موت نہیں آئے گی،اور میرے ملک کے غریب کرونا وائرس سے بچ بھی گئے تو بھوک کاوائرس کہیں نہ کہیں انہیں موت کے آغوش میں پہونچا دے ۔
کرونا وائرس کے خاتمہ کے لئے سنت رسول پر عمل اور کثرت توبہ واستغفار ضروری ہے ،پریشانیاں زندگی کا اہم حصہ ہیں یہ اللہ تعالی کی جانب سے آتی ہیں اللہ ہمیں کبھی خیر دے کر آزماتا ہے تو کبھی تکلیف دے کر آزماتاہے ، ایسے میں ثابت قدمی کا مظاہرہ اور اللہ تعالی کو راضی کرنی کی کو شش کریں ۔ آج ساری دنیا اس مہلک وبائی مرض کرونا وائرس سے اس قدر متاثر ہوچکی ہے کہ ڈیڑھ سو سے زائد ممالک اس کے چپیٹ میں آچکے ہیں ۔

سلمان کبیر نگری، ایڈیٹر نئی روشنی
برینیاں ، سنت کبیر نگر ، یوپی

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close