بین الاقوامیعجیب و غریب

مصروف شاہراہ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی ویڈیو، دل تھام کر دیکھئے

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں ایک چھوٹے طیارے کی مصروف شاہراہ پر ہنگامی لینڈنگ سے طیارے کے پائلٹ کی مہارت کا پتا چلتا ہے۔

یہ واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں فنی خرابی کا شکار ہونے والے طیارے کو ایک ایسی شاہراہ پر اترنا پڑا جہاں کاروں کا رش تھا۔

لینڈنگ کے لمحے کے پائلٹ کی طرف سے لی گئی ویڈیو میں شمالی کیرولائنا کی سوین کاؤنٹی میں ایک ہائی وے پر اس کے آگے اور اس کے ساتھ والی گاڑیاں دکھائی دیتی ہیں۔

اپنی طرف سے پائلٹ، ونسنٹ فریزر نے کہا کہ "میں طیارے کے انجن کے اچانک خراب ہونے سے حیران رہ گیا۔ میں نے تلاش کرنے کے لیے دستیاب تمام آپشنز کا اندازہ لگایا۔

مجھے لگا کہ قریب کی ایک سڑک ہی پر طیارے کی لینڈنگ ممکن ہے۔ یہ نسبتاً زیادہ بہتر اور محفوظ آپشن تھا۔

میری کوشش یہ تھی کہ طیارے کی لینڈنگ کے دوران کسی کو کوئی نقصان نہ پہنچے اور نہ ہی لینڈنگ کسی جانی ضیاع کا باعث بنے۔ لینڈنگ کے بعد طیارے کے انجن میں پیدا ہونے والی خرابی دور کر دی گئی اور طیارے نے اسی شاہراہ سے ٹیک آف کیا۔

سوین کے مقامی پولیس چیف نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی لینڈنگ کسی خطرے سے خالی نہیں۔ ایسے میں بعض اوقات کوئی حادثہ بھی رونما ہو سکتا ہے مگر طیارے کے پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بہ حفاظت اتار لیا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button