بہار

مصباح العلوم کواکول میں تکمیل قرآن پر دعائیہ مجلس کا انعقاد

مدرسہ انسان بنانے کا کارخانہ ہے ۔ صحافی محمد سُلطان اختر

كواکول نوادہ ( محمد سلطان اختر ) نوادہ ضلع کے تحت کواکول شہر کے قلب میں مدرسہ مصباح العلوم جوگا چک میں دینی ادارہ ہے جو کافی عرصے سے خدمات انجام دے رہا ہے،اِس مجلس کا آغاز تلاوت قرآن کریم قاری ابصار مدرس مصباح العلوم سے کی گئی اُس کے بعد نعت رسول کے لئے حافظ نسیم الدین مدرس مدرسہ ہٰذا دُوسرے میں گلزار احمد نعت رسول پڑھے اور سبھوں کا دل موہ لیا۔۔نقابت کے فرائض انجام دے رہے مولانا رضا اللہ اُردُو ٹیچر ہائی اسکول کواکول نے شعر و شاعری سے لوگوں کے دلوں پر قبضہ جمایا ،تقریر کی ابتداء مفتی رضا اللہ قاسمی میڈل اُردُو ٹیچر کواکول کرتے ہوئے قرآن کریم کی اہمیت پر مدلل بیان کیا اپنے بیان میں کہا کہ ایک حافظ اپنے خاندانِ و رشتے داروں کو جنت میں لے جائیگا جس پر جہنم واجب ہو چکی ہوگی۔ مدرسہ ہٰذا میں 9 بچوں نے حفظ قرآن مکمل کیا اُسی بچوں کے طفیل ایک سادہ سا دعائیہ مجلس رکھا گیا۔ احقر محمّد سُلطان اختر نے مدرسہ کی فضیلت پر کہا کہ مدرسہ انسان بنانے کا کارخانہ ہے۔ مزید کہا کہ آپ اپنے بچوں کو صرف حافظ قرآن نہیں بنائیں اُس سے آگے بھی پڑھائیں عالم،مفتی،شیخ الحدیث بنائیں ساتھ ساتھ عصری تعلیم سے روشناس کرائیں خصوصی طور پر اردو ہماری مادری زبان ہے اُسکی پوری کوشش کریں کیوں کہ اُردُو زبان میں بہت سی احادیث کا ترجمہ ہوا ہے اِس لئے اردو بھی پڑھائیں۔۔اخیرمیں مولانا شمشیر قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ عربیہ میڑھکوری نے کیا۔

انہوں نے اپنے تقریر میں فرمایا کہ آپ حضرات حفاظ کرام،علماء عظام کرام کی قدر کریں کیوں کہ بڑی تعداد میں علماء و حفاظ،ائمہ کرام مدارس و مساجد کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ایک تنخواہ کی مار دوسرے عوام کی ذلالت کو برداشت نہیں کر پاتے اور اپنے مشن سے ہٹ چکے ہیں۔مدارس کو معیاری اساتذہ نہیں مل رہے ہیں۔قاری شوکت قاسمی نے نو بچّوں کو تکمیلِ دعاء کے ساتھ مجلس کا اختتام کیا۔۔
مصباح العلوم کے ناظم مولانا سلیم قاسمی نے آنے والوں مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ آنے والے مہمانوں نے سادگی کے ساتھ پروگرام ہونے کو بہت پسند کیا،اُنکی اِس پہل پر سبھوں نے تعریف کی۔ اِس تقریب کو سجانے میں مولانا نسیم قاسمی، حافظ نسیم کواکول، کا اہم رول ادا کیا۔ حافظ نسیم کواکول نے نو بچّوں کو قرآن تحفہ میں دیا،اور اس کو باقی رکھنے کی تلقین کی۔
اِس موقع پر مشھور و معروف شخصیات میں ماسٹر عبد الصمد سیکریٹری مدرسہ ہذا،سابق سرپنچ غلام صابر صدر مدرسہ ہذا، شاداب، نیاز اختر،مولانا عقیل احمد رشیدی،شمس الحق سمیت قرب و جوار کے سیکڑوں افراد شامل ہوئے اور حفاظ کرام کو دعاؤں سے نوازا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button