مضامین و مقالات

گذارش باشندگان بہار سے”” باشندگان بہار "” بہار اسمبلی انتخابات”” رائے دہندگان سے خصوصی اپیل” ! از قلم ۔۔۔ محمّد سُلطان اختر نوادہ

"”معزز رائے دہندگان””

دعاء ہے کہ آپ تمام اہل و عیال بخیروعافیت ہونگے،،

حضرات آج! کے اس سنہ سطحی انتخابی ماحول سے آپ بخوبی واقف ہوں گے آپ کو ملک گیر پیمانے؛ اعلیٰ سطحی انتخابات سے پنچایتی انتخابات کا جائزہ لینے کا بخوبی تجربہ بھی ہوگا جو جہاں ہیں وہ اپنے مقام پر رہ کر مختلف شعبہ جات میں اپنی ترقی کی راہ مختلف طریقوں سے ڈھونڈنے کا عزم کرتا ہے، لیکن عمومی طور پر دیکھا گیا ہے کہ ہمارا ایک بہت بڑا طبقہ جو گاؤں میں رہ کر اپنی فلاح و بہبود روزی روٹی کے لیے کوشاں ہے صحیح رہبری نہیں ملنے کی وجہ کر منزل کو چھوتے چھوتے زمیں بوس ہو جاتا ہے چند لوگ اس کے آنسو پونچھنے کو آگے بڑھتے ہیں لیکن ساتھ میں اپنے مقاصد کے حل کی بھی بڑی دانشمندی سے کوشش کرتے ہیں، نتیجتاً ہمارا یہ کسان، مزدور، محنت کش بھائی ان کی چکنی چپڑی اور رشتے ناطے کی باتوں میں پھنس کر کیفِ افسوس ملتے ہیں۔۔۔

پھر برا بھلا کہتے ہیں۔۔ اخیر میں اپنے مقدر پر بھروسہ کر اکتفاء کر جاتے ہیں۔۔ یہی کہانی تو صدیوں سے ہوتی چلی آرہی ہے آج کے اس ترقی کے دور میں چند قطرے بارش کے ہو جائیں تو آپ ضلع،سب ڈویژن اور بلاک افس تک نہیں جاسکتے۔ سچ تو یہ ہے کہ پڑوسی کے بستی میں جانے کے لیے بھی راستہ ڈھونڈنا پڑتا ہے۔۔
بجلی، پانی، نالا، تعلیم، صحت پر تو لگتا ہے کہ ہم دیہاتیوں کا کوئی حق ہی نہیں ہے، کہ جو حالات ہم نے بچپن میں دیکھا آج پچپن کی عمر میں بھی وہی دیکھ رہا ہوں۔۔۔۔
"‘ کیا اسی طرح سے جینااور مرنا ہمارا مقدر رہے گا””

"”نہیں”” نہیں””” نہیں ہرگز نہیں”””

تو آئیے ہم لوگ متحد ہوکر اپنے ضمیر کی آواز کو پہچانے اور پھر ایسی پارٹی جو ہمارے حقوق کی لڑائی لڑے،جو ہمیں ہماری حصے داری دے،مظلوموں کی آواز بلند کرے،ہم لوگوں کے بیچ دُکھ درد میں ساتھ رہے، اور ہر اسمبلی حلقہ میں ایسی شخصیت جو ہمارے سماج کا ہونہار نوجوان ہو، ایسی شخصیت جو اسمبلی میں ہماری آواز اٹھائے، بلا تفریق مذہب کام کرے، ایسے لوگوں کو آگے بڑھائیں، جہاں سے بھی جس پارٹی سے ہوں اُنکی پوری حمایت کی جائے،اولین ترجیحات میں اچھے لوگوں کو سامنے لاکر اسمبلی میں پہنچائیں، اور ان کی رہبری میں ہم اپنے حلقے اور اپنے ضلع اپنے بلاک اور پنچایت کو روز روشن کی طرح ترقی پر لائیں”””” کہ دیکھ پڑوسیاں جل جل مرے”””

نیک خواہشات اور تمناؤں کے ساتھ گزارش کرتے ہیں،،،،

آپ کا خادم۔۔۔

محمّد سُلطان اختر نوادہ بہار

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close