مشہورگلوکارہ فرمانی ناز کی وضاحت

یوپی (محمدارشادعالم القاسمی ؔ ) ضلع مظفرنگریوپی کی مشہور گلوکارہ فرمانی ناز کی گائی گئی بھجن ”ہرہرشمبھو “ کےتیزی سے وائرل ہونیکے بعد الیکڑانک میڈیانے دعوی کیاتھا کہ دیوبندنے نےفتوی دیاہےکہ یہ سراسرناجائز اورحرام ہے، جبکہ مولانااسعدقاسمی نے اپنےانٹرویو میں صاف کہاکہ ان سے میڈیانے رابطہ کیاتھا اور اس بابت مجھ سے رائے پوچھی تھی، تومیں نے اپنی ذاتی رائے دی کہ اسلام میں گانابجاناحرام ہے، پتہ نہیں میڈیااسے فتوی کانام کیوں دے رہی ہے۔
دوسری طرف شوشل میڈیاپرایک ٹوئٹ خوب وائرل ہورہی ہے جس میں فرمانی نازسےمنسوب لکھاگیاہے، کہ میرے آباءواجداد ہندوتھے اسی لئے میں نےبھجن ہرہرشمبھوگایا، میں جلدہی ہندودھرم اپنالونگی، جبکہ فرمانی نازنے یوٹوب پراپناویڈیوجاری کرتے ہوئے کہاکہ کسی نے میری فیک آئی ڈی بناکریہ ٹوئٹ کیاہے، میراایساکوئی ارادہ نہیں ہے، اورحکومت سے فیک ٹوئٹ کرنے والے پرکاروائی کی مانگ کی۔۔۔۔۔۔۔۔