مس نارتھ انڈیا گلیم ہنٹ مقابلہ میں دیوبند کی خوشی رانا اوّل پوزیشن

دیوبند23 دسمبر(رضوان سلمانی ) دہرہ دون میں منعقدہ مس نارتھ انڈیا گلیم ہنٹ مقابلہ میں دیوبند علاقہ کے گائوں رنکھنڈی کی رہنے والی خوشی رانا نے اول پوزیشن حاصل کرکے علاقہ کانام روشن کیا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر علاقے کے باشندوںنے انہیں مبارک باد دی ہے۔ ریاست اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرہ دون میں واقع دیوبھومی یونیورسٹی میں منعقدہ مس نارتھ انڈیا گلیم ہنٹ مقابلہ میں دیوبند کے گائوںرنکھنڈی کے رہنے والے نیرج رانی کی بیٹی خوشی رانا نے دیگر مقابلوں کے ساتھ ان کا انتخاب کیا گیا۔
خوشی کے والد نیرج رانا نے بتایا کہ مذکورہ مقابلہ سواستک ایوینٹ پروڈکشن ہائوس کی جانب سے گزشتہ 19 دسمبر کو منعقد کیا گیا تھا، جس کے فائنل رائونڈ میں 50 خوش قسمت اور ہونہار افراد کا انتخاب کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ان میں سے خوشی نے اول مقام حاصل کرکے مس نارتھ گلیم ہنٹ کا خطاب جیت کر دیوبند علاقہ کا نام ریاست اتراکھنڈ میں روشن کیا۔ انہوں نے بتایا کہ خوشی کو دیوبھومی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پریتی، کوٹھیال اور شوبھم ورما نے اول پوزیشن سے نوازا۔ خوشی کی اس کامیابی پر پریانشو ورما اور گجیندر سمیت علاقہ کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔