کالم

مسلم پرسنل لاء بورڈ کا چپکے سے انتہائی قابل مذمت فیصلہ، خواتین ونگ تحلیل:محمد شارب ضیاء رحمانی

 

مسلم پرسنل لاء بورڈ نے چپکے سے بلکہ پراسرار طریقے پر بورڈ کی خواتین ونگ کو تحلیل کردیا ہے، ایسے وقت میں جب کہ اس ونگ کی ضرورت بڑھ گئی تھی، یہ احمقانہ اقدام ہے یا سوچی سمجھی سازش؟

انتظار کیجیے اگر اقتدار کے بھوکوں کو خوراک نہ ملی تو یہ اعلان بھی ہوجائے گا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ ہی تحلیل کردیاگیا-
اتنا ہی نھیں، جب ڈاکٹر اسماء زہراصاحبہ نے کوشش کی کہ صدر صاحب سے مل کر اصل صورت حال بتائی جائے تو انھیں ملنے نھیں دیا گیا-اگر ان سے شکایت تھی تو اسے حل کیا جانا چاہیے تھا نہ کہ ونگ کو ہی تحلیل کردینامناسب تھا-

اب کیا جمیعۃ مسلم پرسنل لاء بورڈ کو بھی تباہ کرے گی
کیوں کہ
دارالعلوم کے دوٹکرے کرانے سے لے کر تبلیغی جماعت کی تقسیم تک، یھاں تک کہ خود بھی تقسیم ہوئی، اس کی تاریخ تقسیم کرانے کی ہی ہے، مسلم مجلس مشاورت بھی تباہی کے دہانے پر ہے-

مسلم پرسنل لاء بورڈ کا خواتین ونگ کو تحلیل کرنا انتہائی شرمناک ہے، اس ونگ نے ڈاکٹر اسماء زہرا کی قیادت میں خواتین کے درمیان اہم اصلاحی کام کیے،اس کی مستقل تاریخ ہے، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ بزرگوں کی کرسیوں پر جب نااہل بیٹھتے ہیں تو وہ بنی بنائی چیز کو بگاڑتے ہیں، بورڈ میں بھی یہی ہورہاہے، اللہ تعالی حفاظت فرمائے، ابھی دیکھتے رہیے یہ لوگ نہ کچھ کریں گے اور نہ کرنے دیں گے، انھیں صرف کریڈٹ چاہیے اور ہر جگہ اپنا قبضہ چاہیے-کیا اب صدر کی کرسی پر قبضہ کی کوشش ہے؟؟

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button