مسلمانوں کیخلاف آگ اُگلنے والے دہشت گرد ویراتھو کو اعزاز سے نوازا گیا

ینگون ؍نئی دہلی ، 4جنوری (ہندوستان اردو ٹائمز ) قومی میڈیا کے مطابق اپنے یوم آزادی کے موقع پر میانمار کی فوجی حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ میانمار کی حکومت نے بدھ کو جیل سے 7012 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہیں میانمار کی حکومت نے اپنے یوم آزادی کے موقع پر دہشت گرد بدھ راہب اشین ویراتھو کو اعزاز سے نوازاہے،ویراتھو کو کبھی دہشت کا چہرہ کہا جاتا تھا۔
اعزاز سے نوازے گئے بودھ راہب کے بارے میں بتایاگیاکہ مسلمانوں بالخصوص روہنگیائی مسلمانوں کیخلاف مذہبی شدت پسندی اور منافرت کو فروغ دینے کیا مرتکب پایا گیا ، جس کی وجہ سے اسے بودھ دہشت گردی کا چہرہ کہا جاتا تھا،اسے برما کادہشت گرد’ بن لادن‘ بھی کہا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آشین ویراتھو کو یونین آف میانمار کی فلاح و بہبود اور بہترین کام کرنے پر ’’تھری پیانچی‘‘ کے خطاب سے نوازا گیا ہے۔ملک کے فوجی حکمران جنرل من آنگ ہلنگ کی طرف سے یہ ایوارڈ پیش کیا گیا، ویراتھو ان سینکڑوں لوگوں میں شامل ہے، جسے بدھ کے روز برطانیہ سے آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر اعزازی ڈگریاں اور دیگر انواع کے اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ویراتھو طویل عرصے سے اپنے انتہائی قوم پرست اور اسلام مخالف بیان بازی کے لیے جانا جاتا ہے۔
خاص طور پر سال 2012 میں اسے بڑے پیمانے پر اس وقت پہچان ملی جب صوبہ رخائن میں روہنگیا ئی مسلمانوں اور بدھ مت کے پیروکاروں کے درمیان تشدد پھوٹ پڑاتھا۔ پھر اس نے اشتعال انگیز تقریر کی۔ اس کے بعد 2013 میں اشین ویراتھو کو ٹائم میگزین کے کور پیج پر’ دی فیس آف بدھسٹ ٹیرر ‘کے عنوان سے نمایاں کیا گیا۔1968 میں پیدا ہوئے، اشین ویراتھو نے 14 سال کی عمر میں اسکول چھوڑ دیا اور ایک بودھ راہب کی زندگی اختیار کی، لوگ ویراتھو کو اس وقت جاننے لگے ، جب وہ 2001 میں قوم پرست اور مسلم مخالف گروپ ‘969’ میں شامل ہواتھا ۔ اس تنظیم کو میانمار میں بنیاد پرست سمجھا جاتا ہے ،لیکن اس کے حامی ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ اسے 2003 میں 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن 2010 میں دیگر سیاسی قیدیوں کے ساتھ رہا کر دیا گیا تھا۔
اس کے بعد اشین ویراتھو کو میانمار کی شہری حکومت نے غداری کے الزام میں جیل بھیج دیا تھا، تاہم جب میانمار میں بغاوت ہوئی، اشین ویراتھو کو 2021 میں رہا کر دیا گیا۔ وہ فوج کا حامی بھی ہے۔درحقیقت یہ تینوں نمبر696 بدھ مت کی تعلیمات کا نچوڑ سمجھے جاتا ہے۔ 9 کا مطلب ہے بدھ مت کی خصوصی 9 خوبیاں، 6 کا مطلب ہے بدھ مت کے بتائے گئے چھ اعمال ،جیسے گناہ سے دوری، فلاحی کام، سچائی، مہربانی وغیرہ اور آخری نمبر 9 کا مطلب ہے بدھ مت کے قائم کردہ تنظیم کے حامی و وفادار ۔یوم آزادی پر میانمار کی جنتا فوجتی کی رہائی کا یہ فیصلہ تمام قیدیوں پر لاگو نہیں ہوتا۔ وہ قیدی جو قتل، عصمت دری، دھماکہ خیز مواد رکھنے، بدعنوانی، منشیات، اسلحہ اور دیگر غیر قانونی وجوہات کی بناء پر جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں انہیں رہا نہیں کیا جائے گا۔ تاہم ایسے قیدی جو سیاسی وجوہات کی بناء پر جیل میں ہیں، یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں رہا کیا جائے گا یا نہیں۔